سوئے منتہیٰ وہ چلے نبی
کوئی حد ہے ان کے عروج کی
بلغ العلیٰ بکمالہیہی ابتدا یہی انتہا
یہ فروغ جلوۂ حق نما
کہ جہان سارا چمک اٹھا
کشف الدجیٰ بجمالہرخ مصطفیٰ کی یہ روشنی
یہ تجلیوں کی ہماہمی
کہ ہر ایک چیز چمک اٹھی
کشف الدجیٰ بجمالہوہ سراپا رحمت کبریا
کہ ہر اک پہ جن کا کرم ہوا
یہ کلام پاک ہے برملا
حسنت جمیع خصالہیہ کمال خلق محمدی
کہ ہر اک پہ چشم کرم رہی
سر حشر نعرۂ امتی
حسنت جمیع خصالہوہی حق نگر وہی حق نما
رخ مصطفیٰ ہے وہ آئینہ
کہ خدائے پاک نے خود کہا
صلوا علیہ و آلہمرا دین عنبرؔ وارثی
بخدا ہے عشق محمدی
مرا ذکر و فکر ہے بس یہی
صلوا علیہ و آلہاے مظہر نور خدا
بلغ العلیٰ بکمالہ
مولا علی مشکل کشا
کشف الدجیٰ بجمالہحسنین جان فاطمہ
حسنت جمیع خصالہ
یعنی محمد مصطفیٰ
— Hazrat Amber Ali Shah Warsi\
Read more soulful naats, hamd and manqbat at Naat Lines.
