شجاعت ناز کرتی ہے جلالت ناز کرتی ہے
صداقت ناز کرتی ہے امانت ناز کرتی ہے
شہ خوباں پہ ہر خوبی و خصلت ناز کرتی ہے
جہانِ حسن میں بھی کچھ نرالی شان ہے ان کی
شہنشاہِ شہیداں ہو، انوکھی شان والے ہو
بٹھا کر شانۂ اقدس پہ کردی شان دوبالا
جبین ناز ان کی جلوہ گاہِ حسن ہے کس کی
نگاہِ ناز سے نقشہ بدل دیتے ہیں عالم کا
فدائی ہوں تو کس کا ہوں کوئی دیکھے مری قسمت
خدا کے فضل سے اخترؔ میں ان کا نام لیوا ہوں
باغِ تسلیم و رضا میں گل کھلاتے ہیں حسین
برقِ عالم سوز کا عالم دکھاتے ہیں حسین
مرضیٔ مولیٰ کی خاطر ہر ستم کو سہہ لیا
— Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari\
