Sun Lo Meri Iltaja Ache Mian (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

سن لو میری اِلتجا اچھے میاں

اب کمی کیا ہے خدا دے بندہ لے

دین و دنیا میں بہت اچھا رہا

اس برے کو آپ اچھا کیجیے

ایسے اچھے کا برا ہوں میں برا

میں حوالے کر چکا ہوں آپ کے

آپ جانیں مجھ کو اس کی فکر کیا

مجھ برے کے کیسے اچھے ہیں نصیب

اپنے منگتا کو بلا کر بھیک دی

مشکلیں آسان فرما دیجیے

میری جھولی بھر دو دست فیض سے

دم قدم کی خیر منگتا ہوں ترا

جاں بَلَب ہوں دَردِ عصیاں سے حضور

دشمنوں کی ہے چڑھائی اَلغیاث

نفسِ سرکش درپئے آزار ہے

شام ہے نزدیک صحرا ہولناک

نزع کی تکلیف اِغوائے عدو

وہ سوالِ قبر وہ شکلیں مُہِیب

پرسش اَعمال اور مجھ سا اَثیم

بارِ ِعصیاں سر پہ رَعشہ پاؤں میں

خالی ہاتھ آیا بھرے بازار میں

مجرمِ ناکارہ و دِیوانِ عدل

پوچھتے ہیں کیا کہا تھا کیا کیا

پا شکستہ اور عبورِ پل صراط

خائن و خاطی سے لیتے ہیں حساب

بھول جاؤں نہ میں سیدھی راہ کو

تم مجھے اپنا بنا لو بہر غوث

کون دے مجھ کو مرادیں آپ دیں

یہ گھٹائیں غم کی یہ روزِ سیاہ

احمد نوری کا صدقہ ہر جگہ

آنکھ نیچی دونوں عالم میں نہ ہو

میرے بھائی جن کو کہتے ہیں رضا

ان کی منہ مانگی مرادیں ہوں حصول

عمر بھر میں اُن کے سایہ میں رہوں

مجھ کو میرے بھائیوں کو حشر تک

مجھ پہ میرے بھائیوں پر ہر گھڑی

مجھ سے میرے بھائیوں سے دُور ہو

میری میرے بھائیوں کی حاجتیں

ہم غلاموں کے جو ہیں لختِ جگر

پنجتن کا سایہ پانچوں پر رہے

سب عزیزوں سب قریبوں پر رہے

غوثِ اعظم قطب عالم کے لیے

ہو حسن سرکار والا کا حسنؔ

— Hassan Raza Khan Barelvi\