تجھے مل گئی خدائی حلیمہ
یہ کیا کم ہے تیری بڑائی حلیمہ
بہت لوریاں دیں مہ آمنہٖؒ کو
میسر نہیں ہے کسی کو جہاں میں
لیا گود میں جب شفیعؐ الوریٰ کو
رسولِؐ خدا اور آغوش اُس کی
جو تقدیر تجھ کو عطا کی خدا نے
اُسے اپنی آغوش میں تُو لۓ ہے
وہ عظمت مِلی ہے کے اللہ اکبر
اسی کی ضیاؤں سے جگمگ ہے عالم
نصیرؔ اپنی قسمت پہ نازاں ہو جس دم
— Peer Naseer Ud Din Naseer\
