Woh Haider Woh Safdar (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

وہ حیدر وہ صفدر وہ شاہِ ولایت، تصرف میں ہے جن کے کُل اولیائی

شِکوہِ اُحد وہ بدر کی پھبن ہیں، خدا کے اسد ہیں وہ خیبر شکن ہیں

وہ میثم ہوۓ ہیں وہ قنبر ہوۓ ہیں، خدا کی قسم وہ قلندر ہوۓ ہیں

وہ مجزوب و سالک کو در پر بلا کے، ملاتے ہیں پھر مصطفےٰ و خدا سے

کرم اللہ وجہ الکریم ان کا چہرہ، ہوا دستِ حیدر ہی دستِ یداللہ

نبی اپنے ہمراہ جبریل لاۓ، ہیں صدیق و فاروق و عثمان آۓ

مرے دل میں آ کر کہیں مجھ سے بُوزر، نجف کا سفر کر پہنچ ان کے در پر

— Hussnain Al Saqlain\