یا حبیب خدا سید الانبیاء مجھ کو در پہ بلانےمیں کیا دیر ہے
آپ ہیں بے نواؤں کے حاجت روا آپ سرکار ہیں بحرِ جود وسخا
آگۓ لوٹ کر زائرین حرم ہوگیا آپ کا ان پہ لطف و کرم
ساقیء دوجہاں حامیء بیکساں شاہِ جن و بشررحمتِ ہر زماں
میں گنہگار ہوں میں خطاکارہوں آپ ہی کےکرم کا طلب گار ہوں
چھوڑ کر آپ کے در کو جاؤں کہاں آپ جیسا سخی کوئی پاؤں کہاں
دور کب تک یہ طیبہ سے عابدؔ رہے تلخیاں زندگانی کی کب تک سہے
— Unknown
