یا صلِ علیٰ ہو نظرِ کرم شہہ کون ومکاں ہو نظر کرم
دکھلا دو روضہء اطہر گنبدِ خضریٰ کا وہ منظر
ہم ہیں درِ اقدس کے سوالی بدرالدجیٰ یا سیدِ عالی
راہوں کی یہ ختم ہو دوری کردو عطا اب جلوے نوری
آقا ہم پہ نوازش کردو لطف و کرم کی بارش کردو
ہم بھی مدینے کو آجائیں آکے قدموں میں گر جائیں
— Unknown
