یقینا مَنبعِ خوفِ خدا صِدّیقِ اکبر ہیں
نہایت مُتقی و پارسا صِدّیقِ اکبر ہیں
جو یارِ غار محبوبِ خدا صدّیقِ اکبر ہیں
طبیبِ ہر مریضِ لادوا صدّیقِ اکبر ہیں
امیرالمؤمنیں ہیں آپ امامُ المسلمیں ہیں آپ
سبھی اَصحاب سے بڑھ کر مقرَّب ذات ہے انکی
عمر سے بھی وہ افضل ہیں وہ عثماں سے بھی ہیں اعلیٰ
امامِ احمد و مالِک، امامِ بُو حنیفہ اور
تمامی اولیاء اللہ کے سردار ہیں جو اُس
سبھی عُلمائے اُمّت کے، امام و پیشوا ہیں آپ
خدا ئے پاک کی رحمت سے انسانوں میں ہر اک سے
ہلاکت خیز طُغیانی ہو یا ہوں موجیں طوفانی
بھٹک سکتے نہیں ہم اپنی منزل ٹھوکروں میں ہے
گناہوں کے مرض نے نیم جاں ہے کر دیا مجھ کو
نہ گھبراؤ گنہگارو تمہارے حشر میں حامی
نہ ڈر عطارؔ آفت سے خدا کی خاص رحمت سے
— Unknown
