Shameem Zulf Nabi La Saba (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

شمیم زلف نبی لا صبا مدینے سے

یہ آرہی ہے مرے دل! صدا مدینے سے

مدینہ کہتا ہے ہمدم نہ جا مدینے سے

نسیم مست چلے دلربا مدینے سے

نسیم مست چلے دلربا مدینے سے

اٹھائو بادہ کشو! ساغر شرابِ کہن

مدینہ جانِ جنان و جہاں ہے وہ سن لیں

فضائے دھر کو گھیرا ہے جس کی موجوں نے

جہان بھر کے سکھانے کو خسروی کے اصول

بسا وہ خلد میں جو بس گیا مدینہ میں

مریض ہجر کو چین آگیا مدینہ میں

ترے کرم کے بھروسے یہ عرض کرتا ہوں

ترے کرم میں قرباں یہ حکم فرما دیں

— Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari\