Jaan o Dil Ya Rab Ho (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

جان و دِل یارب ہو قربانِ حبیبِ کبریا

آنکھ میں ہو نورِ دَندانِ حبیبِ کبریا

اُن کے فیضِ نور نے کونین کو روشن کیا

زندگی ہو یا مجھے موت آئے دونوں حال میں

کیسا فخر و ناز ہو اپنے مقدر پر اگر

اِک نظر دیکھو جمالِ آفتابِ ہاشمی

بن کے منگتا ان کے دَر کے شاہِ عالم ہوگئے

تار ہے گورِ غریباں وقت ہے اِمْداد کا

لٹ رہی ہے ساقیِ کوثر کے میخانہ میں مے

صاحب لَوْلَاک کے باعث ہوئی اِیجاد خلق

راہِ حق میں دے کے سر قربانِ جاناں ہوگئے

بٹتا ہے کونین میں باڑا اُسی سرکار کا

عہد رب نے روزِ میثاق انبیا سے لے لیا

کچھ نشاں پایا نہ اب تک مہر و مہ چکر میں ہیں

اپنی اُمت میں کیا اپنی جماعت میں لیا

کون ہے جو اُن کے خوانِ فضل سے محروم ہے

جس کے بلبل ہیں ابوبکر و عمر عثماں علی

غارِ تیرہ میں جو کاٹا سانپ نے پروا نہ کی

خوابِ مولیٰ پر نمازِ عصر کو قرباں کیا

ہم سیہ کاروں کی بخشش کی کوئی صورت نہیں

عقل عالم کی رَسائی اُن کے رتبے تک محال

تجھ سے کب ممکن ہے مِدحت اے جمیلؔ قادری

فیض مرشد ہے جمیلؔ قادری تم پر کہ سب

— Jamil Ur Rehman Qadri\