Aisa Karam Kiya Gaya (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

ایسا کرم کیا گیا بختِ شکستہ حال پر

بیٹھا ہوں گرچہ فرش پر، چرچے ہیں میرے عرش پر

گرد و غبار سے بچا، اور دیار سے بچا

رحمتِ دوجہاں کا نام، میرے بنا گیا ہے کام

رُخ سوۓ طیبہ کرلیا، سینے میں نور بھر لیا

سائلِ مصطفیٰؐ ہوں میں، شاعرِ نعتیہ ہوں میں

اذنِ حضورؐ ہوگیا، دل میں سرور بوگیا

مجھ سے کیا گیا حسد، آپ نے بخش دی مدد

یہ جو نبیؐ کی نعت ہے، میری یہی برات ہے

— Ali Yasir\