تاجدارِ انبیاء سے لو لگانا چاہیے
جس طرح ہو جیسے بھی ہو در پہ جانا چاہیے
دامنِ امید بھر جائیں گے رحمت سے سبھی
چاہتے ہوتم جو تسکین دل وجاں دہرمیں
روضہء سرکار سے آتی ہےپیہم یہ صدا
چشم تر ہو اور ہو نعتِ نبی لب پر سجی
ہاتھ باندھے عرض کرنا زائرو دربار میں
— Abdul Sattar Khan Niazi\
