Aye Zameen e Arab (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

تیرے دِل پر رقم ، ہیں وہ نقشِ قدم ، جن سے کونین میں روشنی کی گئیمَیں بھی تیری فضاؤں کو اوڑھے پھرا ، میرے اندر بھی ہے ایک غارِ حر ا

جب محمّدؐ کی دہلیز پر جا گِرا ، میرے آگے سے دُنیا ہٹالی گئیکیا حسیں تھی وہ مُڑتی ہوئی رہگزر ، تِیرگی میں کِیا روشنی کا سفر

مُجھ گنہگار پر ، جب اُٹھی وہ نظر ، میرے سینے میں پیوست ہوتی گئیریت کی پائلیں باندھ کر پاؤں میں ‘ رقص کرتا پھرا تیرے صحراؤں میں

شہر میں گاؤں میں دُھوپ میں چھاؤں میں ‘ عمر کی ساری نقدی لُٹا دی گئیپہلے اُن کی محبّت کا سا یا مِلا ، پھر مجھے اُن کی رحمت کا چشمہ مِلا

اُن کی راہوں سے پھر اِس قدر جا مِلا ، اُن کو دیکھا ، نظر جس طرف بھی گئیمَیں جو عشقِ نبی میں فنا ہوگیا ، میرا ہر سانس حرفِ ثنا ہو گیا

بے طلب ہو گیا بے اَنا ہو گیا ، عاجزی آگئی بے قراری گئیجب محمّدؐ کا مُجھ کو پتہ لگ گیا ، مُجھ میں صُبحوں کا انبوہ سا لگ گیا

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں