واہ ری حلیمہ دائی تو نے کیسی قسمت پائی تو کاہے کو اتراۓ
اونٹنی دیکھو جس کو پہلے چلنا بھی نہ آۓ
میرے نبی کو دیکھ کے دیکھو چاند بھی شرماۓ
کیسی ہے تقدیر تیری ارے کیسا ترا مقدر
مارے خوشی کے اپنے گھر میں گھی کے دیۓ جلاۓ
بشیرؔ آپ کے در پہ آیا ہے جھولی پھیلاۓ
آپ کا صدقہ میرے آقا مجھ کو بھی مل جاۓ
— Unknown
