یہ کہتی تھی گھرگھرمیں جاکرحلیمہ میرےگھرمیں خیرالوریٰ آگۓ ہیں
اٹھی چارسُو رحمتوں کی گھٹائیں معطرمعطرہیں ساری فضائیں
یہ ظلمت سے کہہ دوکہ ڈیرےاٹھالےکہ ہیں ہرطرف اب اجالے
مقرب ہیں بےشک خلیل و نجی بھی بڑی شان والے کلیم و مسیح بھی
یہ سن کر سخی آپ کا آستانہ ہے دامن پسارے ہوۓ سب زمانہ
نکرین جب میری مرقد میں آکرکہیں گےزیارت کا مژدہ سناکر
— Unknown
