قل ھو اللہ احد کا رازِ سربستہ ہیں آپ
عالمِ ھو میں انا من نورکا مبداء ہیں آپ
نور کا اظہار اپنی ذات کا اخفاء ہیں آپ
کُنتُ کَنزًا کی تجلی پر تو حسن ازل
آپ کی اطاعت ہیں ہم جھکتےہیں کعبے کی طرف
ہیں اَنَا بَشَرٌ کہیں پر اَیُکُم مِّثِلی کہیں
مصطفیٰ ہیں، احمدِ مرسل ہیں عرفِ عام میں
پاس ارشدؔ کےنہیں کچھ قادریت کے سواء
— Muhammad Khan Qadri Humbali Arshad Habibi\
