راستے صاف بتاتے ہیں کہ آپﷺ آتےہیں
اہل دل گیت یہ گاتےہیں کہ آپ آتے ہیں
کہکشاں،راہگزر،چاند،ستارے،ذرے
اپنے شہکارپہ خلاقِ دوعالم کوہےناز
اہل ایماں کے لبوں پر ہےدُروداورسلام
دل کو جلووں کی طلب،آنکھ کو طیبہ کی لگن
اُن کی آمد کے پیامی ہیں صبا کے جھونکے
بول بالا ہوا حق کا تو بتانِ باطل
رہگزر میں نظر آنےلگے ہرسُو جلوے
مرحبا صلِّ علیٰ کی ہیں صدائیں لب پر
چاند تاروں میں نصیر آج بڑی ہلچل ہے
— Peer Naseer Ud Din Naseer\
