اے حبِ وطن ساتھ نہ یوں سوئے نجف جا
چل ہند سے چل ہند سے چل ہند سے غافل
پھنستا ہے وَبالوں میں عبث اَخترِ طالع
آنکھوں کو بھی محروم نہ رکھ ُحسنِ ضیا سے
اے کلفت غم بندۂ مولیٰ سے نہ رکھ کام
اے طلعت شہ آ تجھے مولیٰ کی قسم آ
ہو جلوہ فزا صاحب قوسین کا نائب
کیوں غرقِ اَلم ہے دُرِّ مقصود سے مونھ بھر
جیلاں کے شرف حضرتِ مولیٰ کے خلف ہیں
تفضیل کا جویا نہ ہو مولا کی وِلا میں
مولٰی کی امامت سے محبت ہے تو غافل
کہدے کوئی گھیرا ہے بلاؤں نے حسنؔ کو
— Hassan Raza Khan Barelvi\
