اقلیم ہست و بود کے سلطاں مِرے حضور ﷺ
دیوارِ جسم و جاں کا توازن اُنہی ﷺ سے ہے
منظر شبِ عذاب کا آنکھوں میں ہے مگر
ہرداستاں انہیﷺ کےکرم کی ہے داستاں
رحمت کا ابرسارے زمانوں پہ ہے محیط
ایمان میرا اُنؐ کے کفِ پا سے لےشعور
مجھ سے گناہ گار پہ بھی اُنؐ کی ہے نظر
دامن تہی ہے نامۃ اعمال بھی سیہ
میں طاق آرزو میں سُلگتا ہوا چراغ
میں ایک برگ زرد ہوں دستِ غبار میں
ہونا مِرا زمین پراک بوجھ ہے ریاضؔ
— Riaz Hussain Chaudhary\
