چھوڑ کر تیرا دامنِ رحمت
کھو دی اپنی قدر و قیمت
حد سے گزری ہے نادانی
گھیرے ہوئے ہے نفرت و ذلت
بن گے سیم و زر کے بندے
چھِن گئی ہم سئ فقر کی دولت
دکیھیں ہماری آنکھ مچولی
بھول گئے ہم درسِ اخوت
علم و عمل کا رشتہ ٹوٹا
فرقہ فرقہ ہوگئی امت
ساری دنیا میں ٹھکرائے ہوئے
آقاؐ کھول دو ہم پہ بابِ رحمت
— Unknown
