گزر ہوجاۓ میرا بھی اگر طیبہ کی گلیوں میں
ہوائیں رحمت حق کی وہاں چلتی ہیں روزوشب
جدھردیکھی اسی ماہ مبیں کی چاندنی دیکھی
محمد مصطفیٰ کے عشق میں ہر آنکھ پرنم ہے
درود ان پر، سلام ان پر، سلام ان پر، درود ان پر
فرشتے بھی ادب سے سرجھکاتے ہیں وہاں ارشد
— Arshad\
