ہیں رحمتوں کی بارشیں طیبہ میں جا کے دیکھ
صدقہ وہاں پہ بٹتا ہے ہر وقت دوستو
جو سکون کی تلاش ہے آقا کا بن گدا
آقا کی نعت پڑھتا تو سنت خدا کی ہے
طیبہ کی برکت کےلیے آقا نے کی دعا
رحمت کی چھم چھم بارشیں ہوں گی تیرے بھی گھر
ہو جاۓ گا سینہ تیرا پر نور دوستا
عرفان ثاقبؔ تیرےبھی دھل جائیں گےگناہ
— Unknown
