واہ کیا جود و کرم ہے شہِ بطحا تیرا
دھارے چلتےہیں عطا کے وہ ہےقطرہ تیرا
فیض ہے یا شہ تسنیم نرالا تیرا
اغنیا پلتے ہیں در سے وہ ہے باڑا تیرا
میں تو مالک ہی کہوں گا کہ ہومالک کےحبیب
تیرے قدموں میں جو ہیں غیر کا منہ کیا دیکھیں
چور حاکم سے چھپاکرتے ہیں یا اس کے خلاف
تیرے ٹکڑوں سے پلے غیر کی ٹھوکرپہ نہ ڈال
— Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi\
