Ilahi Fazal Hai Tera (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

الٰہی! فَضل ہے تیرا، گدائے اعلیٰ حضرت ہوں

وسیلہ سب صَحابہ کا، ہے صدقہ آلِ زَہرا کا

ملی اُمّت محمد کی غلامی غوثِ اعظم کی

مدینے آکے پھر جلوہ، میں دیکھوں سبز گنبد کا

خدایا تیری اُلفت میں، محمد کی محبت میں

دبا مت نفسِ امّارہ، گناہوں پر نہ اب اُکسا

خدایا ہو کرم ایسا، بجا دوں اُن کی سنّت کا

خدا! احمد رضا خاں کے، چلوں نقشِ قدم پر میں

الٰہی! یہ سعادت دے، مدینے میں شہادت دے

خدا کی خاص رحمت سے، مجھے اُمّیدِ واثِق ہے

جہنَّم سے اَماں دے دے، مجھے باغِ جِناں دے دے

امیروں مال داروں کی، جہاں کے تاج داروں کی

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\