Kamal Khalaq Zaat Uski (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

جمال ہستی حیات اس کی

بشر نہیں عظمت بشر ہے

مِرا پیمبر عظیم تر ہےوہ شرح احکام حق تعالیٰ

وہ خود ہی قانون خود حوالہ

وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری

وہ آپ مہتاب آپ ہالہوہ عکس بھی اور آئنہ بھی

وہ فقط بھی خط بھی دائرہ بھی

وہ خود نظارہ ہے خود نظر ہے

مِرا پیمبر عظیم تر ہےشعور لایا کتاب لایا

وہ حشر تک کا نصاب لایا

دیا بھی کامل نظام اُس نے

اور آپ ہی انقلاب لایاوہ علم کی اور عمل کی حد بھی

ازل بھی اُس کا ہے اور ابد بھی

وہ ہر زمانے کا راہبر ہے

مِرا پیمبر عظیم تر ہےوہ آدم و نوح سے زیادہ

بلند ہمت بلند ارادہ

وہ زہد عیسیٰ سے کوسوں آگے

جو سب کی منزل وہ اس کا جاوہہر اک پیمبر نہاں ہے اس میں

ہجوم پیغمبراں ہے اس میں

وہ جس طرف ہے خدا اُدھر ہے

مِرا پیمبر عظیم تر ہےبس ایک مشکیزہ اک چٹائی

ذرا سے جَو ایک چارپائی

بدن پہ کپڑے بھی واجبی سے

نہ خوش لباسی نہ خُوِش قبائییہی ہے کل کائنات جس کی

گنی نہ جائیں صفات جس کی

وہی تو سلطان بحرو بر ہے

مِرا پیمبر عظیم تر ہےجو اپنا دامن لہو سے بھرلے

مصیبتیں اپنی جان پر لے

جو تیغ زن سے لڑے نہتہ

جو غالب آکر بھی صلح کرلےاسیر و شن کی چاہ میں بھی

مخالفوں کی نگاہ میں بھی

امیں ہے صادق ہے معتبر ہے

مِرا پیمبر عظیم تر ہےجسے شہ شش جہات دیکھوں

اُسے غریبوں کے ساتھ دیکھوں

عنانِ کون و مکاں جو تھا میں

کدال پر بھی وہ ہاتھ دیکھوںلگے جو مزدور شاہ ایسا

نہ زر نہ دھن سربراہ ایسا

فلک نشیں کا زمین پہ گھر ہے

مِرا پیمبر عظیم تر ہےوہ خلوتوں میں بھی صف بہ صف بھی

وہ اِس طرح بھی وہ اُس طرف بھی

محاذ منبہ ٹھکانے اُس کے

وہ سر بسجدہ بھی سر بکف بھیکہیں وہ موتی کہیں ستارہ

وہ جامعیت کا استعارہ

وہ صبح تہذیب کا گجر ہے

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

صاحبّ التّاج وہ شاہ معراج وہ شہسوار بُراق و امیر عَلَم