لاالہ کی دو جہاں میں آبرو شبیرؑ ہے
انبیاء بھی روز و شب کرتے ہیں تیرا تذکرہ
تیرے دم سے آج تک زندہ ہے دینِ کبریاء
صدیوں پہلے دیکھا تھا اک خواب ابراہیمؑ نے
زیرِ خنجر دیکھ کر سجدہ یہ ہاتف نے کہا
دینِ حق ساجدؔ حقیقت بس انہی کا فیض ہے
— Chaudhary Yousuf Ali Sajid\
