محبوبِ ربِّ اکرم لاکھوں سلام تم پر
تم حاکِم زَماں ہو، سلطانِ دو جہاں ہو
پیارے نبی! شفاعت کی بھیک ہو عنایت
دل میں تمہاری الفت ہے دے دو اس میں برکت
اے والی مدینہ بلوایئے مدینہ
یامصطفی! کرم ہو جس دم لبوں پہ دم ہو
سرکار! ہو عنایت دیدار ہو عنایت
عشق اپنا دے دو مجھ کو اُن کے طفیل میں جو
شیطان و نفس ہائے! برباد کرنے آئے
رنج و الم نے مارا لِلّٰہِ دو سہارا
دنیا کے غم مٹا دو، عقبیٰ کے غم مٹا دو
مرجھایا دل کھل اُٹھے دے دو رضاؔ کے صدقے
رحمت ہو یا نبی اب ہوں ختم نفرتیں سب
عطارؔ کو خدانے، بخشا تمہارے صدقے
— Muhammad Ilyas Atar Qadri\
