میرے زخموں کا دنیا میں مرہم نہیں
خاکِ طیبہ کو چھو کر نہ آۓ اگر
آپؐ کے گر پسینے سے نسبت نہ ہو
حشر میں ہوگی سب کی نظر آپؐ پر
آپؐ کے در پہ جس نے سلامی نہ دی
آپؐ کے دم سے حق کو ملی زندگی
قطب و ابدال غوث اور شاہ و گدا
خود خدا بھیجتا ہے درود و سلام
ذکرِ احمدؐ سے احسنؔ کرم ہوگیا
— Muhammad Saleem Ahsan\
