Saba Yeh Kehna Khudara Madine Wale Se (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

مریضِ ہجر سنبھلتا نہیں سنبھالے سےیہی کمال ہے میری خدا شناسی کا

میں جانتا ہوں خدا کو تیرے حوالے سےہر اِک پہ تیرا سحابِ کرم برستا ہے

غرض نہیں تیری رحمت کو گورے کالے سےنبیؐ کا نور ہے کیا؟ پوچھ آنکھ والے سے

ہو واسطہ کسی اندھے کو کیا اجالے سےیہ باغِ دہر میں اوراق برگ و گُل کے نقوش

لکھے ہیں حق نے تیری شان میں رسالے سےبس اک نگاہِ کرم یا محمدِؐ عربی

بندہ کرے ثناء شہہِ عالی وقار کی

— Sajid Sabir Mehrvi\

Read more soulful naats, hamd and manqbat at Naat Lines.

Dil Mein Utarte Harf Se Mujhko Mila Pata Tera (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

معجزه حسن صوت کا ، زمزمه صدا ترامیرا کمال فن , ترے حسن کلام کا غلام

بات تھی جاں فزا تری ، لہجہ تھا دل زبا تراجاں تری سربر جمال دل ترا آئینہ مثال

تجھ کو ترے عدو نے بھی دیکھا تو ہو گیا ترااے مرے شاہ شرق و غرب نان جویں غذا تری

اے مرے بوریا نشیں سارا جہاں گدا تراسنگ زنوں میں گھر کے بھی تو نے انہیں دعا ہی دی

دشت بلا سے بارہا ، گزرا ہے قافلہ ترا

کوئی نہیں تری نظیر روز ازل سے آج تک

تا بہ ابد نہیں مثیل ، کوئی ترے سوا ، ترایوں تو ، تری رسائیاں فرش سے عرش تک محیط

میں نے تو اپنے دل میں بھی پایا ہے نقش پا ترامیرا تو کائنات میں تیرے سوا کوئی نہیں

ارض تری ، سما ترے بندے ترے خدا تراآتے ہوئے دنوں سے بھی مجھ کو کوئی خطر نہیں

ماضی و حال میں بھی جب پورا ہوا کہا ترادور سہی دیار نور ، چور ہی مرا شعور

مجھے کچھ اور نہ دے اپنی تمّنا دے دےMain Ke Be Wuqat w Be Maya Hunnaat BY Ahmed Nadeem Qasmiمیں کہ بے وقعت و بے مایا ہوں

تیری محفل میں چلا آیا ہوںKitna Sada Bhi Hai Sacha Bhi Hai Mayar Unkanaat BY Ahmed Nadeem Qasmiکتنا سادہ بھی ہے سچا بھی ہے معیار اُن کا

ان کی گفتار کا آئینہ ہے کردار ان کاMein Tera Fun Hunhamd BY Ahmed Nadeem Qasmiمیں تیرا فن ہوں یہی فن ترا غرور ہوا

غبارِ راہ کو ُچھو کر بہار تُو نے کیاDil Ke Hira Mein Apne Khuda Senaat BY Ahmed Nadeem Qasmiدل کے حرا میں اپنے خدا سے تیرے سوا کچھ بھی تو نہ مانگا

— Ahmed Nadeem Qasmi\

Read more soulful naats, hamd and manqbat at Naat Lines.

Mein Ke Be Wuqat O Be Maya Hun (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

تیری محفل میں چلا آیا ہوںآج ہوں میں ترا دہلیز نشیں

آج میں عرش کا ہم پایہ ہوںکائناتوں پہ مَیں تیرے دم سے

آسمانوں کی طرح چھایا ہوںچند پَل یوں تیری قربت میں کٹے

جیسے اک عمر گزار آیا ہوںجب بھی میں ارضِ مدینہ میں چلا

دل ہی دل میں بہت اترایا ہوںتیرا پیکر ہےکہ اک ہالۃ نور

جالیوں سے تجھے دیکھ آیا ہوںکتنی پیاری ہے تیرے شہر کی دھوپ

خود کو اکسیر بنا لایا ہوںیہ کہیں خامئ ایماں ہی نہ ہوں

دل میں اترتے حرف سے مجھ کو ملا پتا ترا

معجزه حسن صوت کا ، زمزمه صدا تراMein Ne Mana Ke Woh Mera Hainaat BY Ahmed Nadeem Qasmiمیں نے مانا کہ وہ میرا ہے تو سب کا بھی وہی

مجھ کو یہ ناز وہ سب کا ہے تو میرا بھی وہیMein Tera Fun Hunhamd BY Ahmed Nadeem Qasmiمیں تیرا فن ہوں یہی فن ترا غرور ہوا

تری انا کا مری ذات سے ظہور ہواDil Ke Hira Mein Apne Khuda Senaat BY Ahmed Nadeem Qasmiدل کے حرا میں اپنے خدا سے تیرے سوا کچھ بھی تو نہ مانگا

— Ahmed Nadeem Qasmi\

Read more soulful naats, hamd and manqbat at Naat Lines.

Kitna Sada Bhi Hai Sacha Bhi Hai Mayar Unka (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

ان کی گفتار کا آئینہ ہے کردار ان کاان کو مانگا جو خدا سے تو سبھی کچھ مانگا

کیوں طلب گار ہو اوروں کا طلب گار اُن کاان کے پیکر میں محبت کو ملی ہے تجسیم

پیار کرتا ہے ہر انساں سے ، پرستار اُن کاوہی ، ظلمات کی رگ رگ میں اترتا ہوا نور

میں تو کر لیتا ہوں ہر صبح کو دیدار اُن کااے خدا ! اجر کے اعلان سے پہلے سن لے

مجھ کو جنت سے سوا سایۃ دیوار اُن کاپس ہر حرف وہی جلوہ فگن رہتے ہیں

دل میں اترتے حرف سے مجھ کو ملا پتا ترا

معجزه حسن صوت کا ، زمزمه صدا تراMein Ne Mana Ke Woh Mera Hainaat BY Ahmed Nadeem Qasmiمیں نے مانا کہ وہ میرا ہے تو سب کا بھی وہی

مجھ کو یہ ناز وہ سب کا ہے تو میرا بھی وہیMein Tera Fun Hunhamd BY Ahmed Nadeem Qasmiمیں تیرا فن ہوں یہی فن ترا غرور ہوا

تری انا کا مری ذات سے ظہور ہواDil Ke Hira Mein Apne Khuda Senaat BY Ahmed Nadeem Qasmiدل کے حرا میں اپنے خدا سے تیرے سوا کچھ بھی تو نہ مانگا

— Ahmed Nadeem Qasmi\

Read more soulful naats, hamd and manqbat at Naat Lines.

Yeh Dil Teri Yaadon Se Mahakta Hi Rahega (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

تیرا ہے یہ تیرا ہے یہ تیرا ہی رہے گاسرکار سے مانگو تو سہی آل کا صدقا

مِلتا ہے یہ ملتا ہے یہ ملتا ہی رہے گاتیروں کے مُصّلے پہ شبّیر کا سجدہ

ہوتا ہے یہ ہوتا ہے یہ ہوتا ہی رہے گااللہ کے محبوب کے ٹکڑوں پہ یہ عاصی

پلتا ہے یہ پلتا ہے یہ پلتا ہی رہے گاجب تک نہ ملے گی تیری خیرات، یہ دامن

پھیلا ہے یہ پھیلا ہے یہ پھیلا ہی رہے گایہ نامِ محمدؐ ہے کہ رحمت کا سمندر

بہتا ہے یہ بہتا ہے یہ بہتا ہی رہے گاکیا لطف ہو آقا مجھے محشر میں یہ کہہ دیں

میرا ہے یہ میرا ہے یہ میرا ہی رہے گاناکارہ حسنؔ آپ کے دربارِ کرم کا

— Hassan Javed Rawalpindi\

Read more soulful naats, hamd and manqbat at Naat Lines.

Khuld Meri Sirf Uski Tamanah (Naat) – Read Full Naat Sharif Online

خلد مری ، صرف اُس کی تمنا ، صلی اللہ علیہ وسلم
وہ مرا سدرہ وہ مرا ظوبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

غار حرا میں وہ تنہا تھا ، تنہائی میں بھی یکتا تھا
چار طرف ذکر اقرا تھا ، صلی اللہ علیہ وسلم

قبل اُس کے مسجود تھے کتنے ، فرعون و نمرود تھے کتنے
کتنے بتوں کو اُس نے توڑا صلی اللہ علیہ وسلم

اُس کا جلال ہے بحرو بر میں اُس کا جمال ہے کوہ قمرو میں
اُس کی گرفت میں عالم اشیا ، صلی اللہ علیہ وسلم

وہ جو بظاہر خاک نشیں تھا ، لیکن جو افلاک نشیں تھا
میں ہوں ندیم غلام اُسی کا ، صلی اللہ علیہ وسلم

Iss Qadar Kon Muhabat Ka Silaa Deta Hai (Naat) – Read Full Naat Sharif Online

اس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے
اُس کا بندہ ہوں جو بندے کو خدا دیتا ہے

جب اترتی ہے مری روح میں عظمت اُس کی
مجھ کو مسجود ملائک کا بنا دیتا ہے

رہنمائی کے یہ تیور ہیں کہ مجھ میں بس کر
وہ مجھے میرے ہی جوہر کا پتا دیتا ہے

اُس کے ارشاد سے مجھ پر مرے اسرار کھلے
کہ وہ ہر لفظ میں آئینہ دیکھا دیتا ہے

ظلمتِ دہر میں جب بھی میں پکاروں اُس کو
وہ میرے قلب کی قندیل جلا دیتا ہے

اُس کی رحمت کی بھلا آخری حد کیا ہوگی
دوست کی طرح جو دشمن کو دعا دیتا ہے

وہی نمٹے گا مری فکر کے سناٹوں سے
بت کدوں کو جو اذانوں سے بسا دیتا ہے

وہی سرسبز کرے گا مرے ویرانوں کو
آندھیوں کو بھی جو کردار صبا دیتا ہے

قدم اٹھتے ہیں مرے ، جانب یثرب جب بھی
اک فرشتہ مجھے شہیر کی ہوا دیتا ہے

فن کی تخلیق کے لمحوں میں تصور اُس کا
روشنی میرے خیالوں میں ملا دیتا ہے

ؔقصر و ایواں سے گزر جاتا ہے چپ چاپ ندیم
در محمدؐ کا جب آئے تو صدا دیتا ہے

Dil Ke Hira Mein Apne Khuda Se (Naat) – Read Full Naat Sharif Online

دل کے حرا میں اپنے خدا سے تیرے سوا کچھ بھی تو نہ مانگا
تو مرا اول تو مرا آخر تو مرا ملجا تو مراماویٰ

بعد خدا اِک تو ہی سہارا گِھر گیا میں تنہا بے چارا
چار طرف تاریخ کا جنگل تاک میں اپنے گھات میں اعدا

کتنے صحیفے میں نے کھنگا لے نصف اندھیرے نصف اُجالے
تو ہی حقیقت تو ہی صداقت باقی سب کچھ صرف ہیولیٰ

یوں تو ہزار سیانے آئے روح کا دشت بسانے آئے
تیری گھٹا صحراؤں پہ امڈی ابر اُن کا دریاؤں پہ برسا

بت خانے حیران کھڑے ہیں بت تیرے قدموں میں پڑے ہیں
تیرے جمال کی زد میں آکر کیسا کیسا پتھر ٹوٹا

تو نے دیا مفہوم نمو کو ‘تو نے حیات کو معنی بخشے
تیرا وجود اثبات خدا کا تو جو نہ ہوتا کچھ بھی نہ ہوتا

Rah Gum Karda Musafir Ka Nigehban Tu Hai (Naat) – Read Full Naat Sharif Online

راه گم کرده مسافر کا نگہباں تو ہے
افق باں پر مثال مِہ تاباں تو ہے

تو جو میرا ہے تو میں بے سروساماں ہی بھلا
لِلّٰهِ الحَمد ، کہ میرا سروساماں تو ہے

مجھ کو کیا علم کہ کس طرح بدلتی ہیں رُتیں
جب مرے دشت خزاں پر بھی گُل افشاں تو ہے

اُس خدا سے مجھے کیسے ہو مجال انکار
جس کے شہ پارہ تخلیق کا عنواں تو ہے

اپنے ہر عزم کی تکمیل پر ایماں ہے مرا
پسِ ہر عزم اگر سلسلہ جنباں تو ہے

تیرے دم سے ہمیں عرفان خداوند ملا
نوع انساں پر خداوند کا احساں تو ہے

یہ بتانے کو کہ با وزن ہے انسان کی ذات
دستِ یزداں نے جو بخشی ہے ، وہ میزاں توہے

خاک میں آج بھی ہے گونج ، ترے قدموں کی
اور افلاک کی وسعت میں خراماں تو ہے

تو نے فاقہ بھی کیا ، اپنا گریباں بھی سِیا
اور پھر ذات الہی کا بھی مہماں تو ہے

تیرا کردار ہے احکام خدا کی تائید
چلتا پھرتا ، نظر آتا ہوا قرآں تو ہے

رنگ کی قید نہ قدغن کوئی نسلوں کی یہاں
جس کے در سب پر کھلے ہیں وہ دبستاں تو ہے

میرے نقاد کو شاید ابھی معلوم نہیں
میرا ایماں ہے مکمل ، مرا ایماں تو ہے

Rooh o Badan Mein, Qol o Amal Mein, Kitne Jameel Hain Aap (Naat) – Read Full Naat Sharif Online

روح و بدن میں، قول و عمل میں کتنے جمیل ہیں آپ
انساں ہے مسجود ملائک ، اس کی دلیل ہیں آپ

آپ کی اک اک بات کلام الٰہی کی تفسیر
قرآں تو اجمال بلیغ ہے ، اور تفصیل ہیں آپ

آپ نوید عیسٰیؑ بھی ہیں ، مژده موسٰیؑ بھی
آپ ایثار و وفا کے وارث ، سبطِ خلیل ہیں آپ

آپ کے ذکر سے کھلتے جائیں ، راز جہانوں کے
قدم قدم پر وجود و عدم میں سب کے کفیل ہیں آپ

مکہ و طائف کی گلیوں میں سنگِ ستم کے ہدف
بدر و حنین کے میدانوں میں بطلِ جلیل ہیں آپ

روزِ ازل ، انسان کو خدا نے اک منشور دیا
اور اِسی منشورِ ہدایت کی تکمیل ہیں آپ

ؔکتنے یقین سے بڑھتا جائے آپ کی سمت ندیم
اُس کو کیا اندیشہ شب ، جس کی قندیل ہیں آپ