Ronaq e Kul Auliya (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

رونقِ کل اولیا یاغوثِ اعظم دَسْتْگِیر

آپ ہیں پیروں کے پیراورآپ ہیں روشن ضمیر

اولیاء کی گردنیں ہیں آپ کے زیرِ قدم

تھر تھر اتے ہیں شہا جِنّات تیرے نام سے

پیدا ہو تے ہی رکھے رَمضاں میں روزے، دن میں دودھ

جس طرح مُردے جِلا ئے اِس طرح مُرشِد مرے

اہلِ محشر دیکھتے ہی حشر میں یوں بول اُٹھے

آپ جیسا پیر ہو تے کیا غَرَض دَردَر پھروں

گو ذلیل و خوار ہوں بدکار و بدکردار ہوں

راستہ پُر خار، منزِل دُور، بَن سُنسان ہے

غوثِ اعظم! آیئے میری مدد کے واسِطے

آفتیں بھی دُور ہوں ، رنج وبلا کافور ہوں

اِذن دو بغداد کا ہر اک عقیدت مند کو

میٹھے مُرشِد حاضِری کو اِک زمانہ ہو گیا

میرے میٹھے میٹھے مُرشِد آیئے نا خواب میں

اپنی اُلفت کی پِلا کر مَے مجھے یامُرشِدی

لمحہ لمحہ بڑھ رہا ہے ہا ئے ! عصیاں کا مَرَض

مُرشِدی مجھ کو بنا دے تُو مریضِ مصطَفٰے

اپنے رب سے مصطَفٰے کا غم دلادے مرشِدی

اب سِرہانے آؤ مُرشِد اور مجھے کلمہ پڑھاؤ

ہے یِہی عطّارؔ کی حاجت مدینے میں مرے

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\

Woh Chhayi Ghata (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

وہ چھائی گھٹا بادہ بارِ مدینہ

وہ چمکا وہ چمکا منارِ مدینہ

نہا لیں گنہ گار ابر کرم میں

خدا یاد فرمائے سوگند طیبہ

اگر دیکھے رضواں چمن زارِ طیبہ

مدینے کے کانٹے بھی صد رشک گل ہیں

نہیں جچتی جنت بھی نظروں میں ان کی

مری جان سے بھی وہ نزدیک تر ہیں

کروں فکر کیا میں غمِ زندگی کی

چلا دورِ ساغر مئے ناب چھلکی

چلا کون خوشبو لٹاتا کہ اب تک

سحر دن ہے اور شام طیبہ سحر ہے

بلا اخترؔ خستہ جاں کو بھی در پر

— Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari\

Ru Siyaahon Par Karam (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

رُوسیاہوں پر کرم اے دو جہاں کے تاجدار

حُسنِ گلشن میں سَراسَر ہے فریب اے دوستو

راہ بھولا آہ منزِل سے بھٹک کر رہ گیا

ہم غریبوں کو مدینے میں بلا لو یانبی

گر مقدَّر میں مرے دُوری لکھی ہے یانبی

اُن کا دیوانہ عِمامہ اور زُلف و رِیش میں

کاش! خدمت سنّتوں کی میں سد ا کرتا ر ہوں

ہیں علی مشکل کشا سایہ کناں سر پر مرے

یاشہیدِ کربلا! ہو دُور ہر رنج و بلا

المدد یاغوثِ اعظم دَست گِیرِ بے کساں

یامُعینَ الدّین! آؤ اب مدد کے واسطے

یاامام احمدرضا! صدقہ ضیاءُالدین کا

مصطَفٰے والی ترے عطّارؔ ڈر کس بات کا

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\

Kon Aesa Hai Jisse (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

کون ایسا ہے جسے خیرِالوَریٰ نے نہ دیا

آپ کے دِین کا مُنکِر ہے نرا ناشکرا

جس کو تم نے دیا اللہ نے اس کو بخشا

آپ کے رَب نے دِیا آپ کو فضلِ کُلّی

وہ فضائل تمہیں بخشے ہیں خدا نے جن کا

مثل ممکن ہی نہیں ہے ترا اے لاثانی

آپ کے جوڑ کا آئے تو کہاں سے آئے

آدَم و نوح براہیم کلیم و عیسیٰ

باوجود اس کے تمہیں جو ملا ان کو نہ ملا

سب مطالب مرے برآئے کرم سے اُن کے

کیسی پُرنور ہے جنت کی فضا اے نوریؔ

— Mustafa Raza Khan Noori\

Aashiqo Wird Karo (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

عاشقو ورد کرو صلّ علیٰ آج کی رات

زیب دنیا ہوئے وہ شاہِ ہدیٰ آج کی رات

پھیلی عالم میں محمد کی ضیا آج کی رات

مانگ لو مانگنا ہو جس کو دعا آج کی رات

نار فارَس کی بجھی نورِ الٰہی چمکا

خشک ساوا ہے سماوا میں ہے دریا جاری

اس لیے نصب کیا سبز علم کعبہ پر

اہل توحید سے تکبیر کا وہ شور اٹھا

زلزلہ آ گیا شق ہو گیا قصر کسریٰ

شمع توحید سے روشن ہوا سارا عالم

سرنِگوں ہو گئے بت روے زمیں کے سارے

سر افلاک خمیدہ ہے فلک کے آگے

آسماں ہوتا ہے قرباں یہ زمیں سے کہہ کر

جانور دیتے ہیں آپس میں مبارک بادی

گل وہ پھولا ہے مہک جائیں گے دونوں عالم

خلق پر برسیں گے اب خوب کرم کے جھالے

آ رہے ہیں درِ اقدس پہ مرادیں لینے

کسی بیکس کی زباں پر یہ صدا ہے پیہم

اپنے محبوب کی اللہ نے امت میں کیا

اے جمیلؔ رضوی وصفِ نبی کر اتنا

— Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari\

Zare Zare Pe Chhaya Hua (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

ذرّے ذرّے پہ چھایا ہوا نُور ہے،میرے میٹھے مدینے کی کیا بات ہے

نُور پھولوں میں ہے نُور کلیوں میں ہے،نُور بازار میں نُور گلیوں میں ہے

ہر طرف رحمتوں کی ہے چھائی گھٹا، مَہکی مَہکی ہے کیا خُوب مَدنی فَضا

کیا بیاں دَشتِ طیبہ کی ہوں خُوبیاں ،پھُول تو پُھول کانٹے بھی دِلکش یہاں

کَیف ومستی میں ڈوبے ہوئے رات دِن،بھینی خوشبُوسے مَہکے ہوئے رات دِن

باغِ طَیبہ میں رہتی ہے ہَردم بَہار،آکے دیکھویہاں کا سَماں خُوشگوار

غمزدہ جو بھی دربار میں آگیا،شاہ کی وہ نگاہِ کرم پاگیا

دیکھو طیبہ کو کیسی فضیلت ملی، قبر انور اسی میں بنائی گئی

سَبْز گُنبد کے جلووں پہ قُربان جاں ، بلکہ قُربان ہے حُسنِ کَون و مکاں

خاکِ طیبہ میں رکّھی ہے رب نے شِفا،ساری بیماریوں کی ہے اس میں دَوا

آس مُجھ کو تمہارے کرم کی شہا،بھیک دے دو مجھے اپنے غم کی شہا!

پھر کرم اس پہ سرکار کا ہوگیا، بخت بیدار عطّارؔ کا ہوگیا

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\

Kin Ka Hakim Kardiya Allah Ne (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

کن کا حاکم کردیا اللہ نے سرکار کو

کچھ عرب پر ہی نہیں موقوف اے شاہِ جہاں

کاٹ کر یہ خود سر میں گھس کے بھیجا چاٹ لے

اس کنارے ہم کھڑے ہیں پاٹ ایسا دَھار یہ

رَبِّ سَلِّم کی دُعا سے پار بیڑا کیجئے

تو ہے وہ شیریں دَہن کھاری کنویں شیریں ہوئے

جس نے جو مانگا وہ پایا اور بے مانگے دیا

دل میں گھر کرتا ہے اَعدا کے ترا شیریں سخن

ظلمتِ مرقد کا اَندیشہ ہو کیوں نوریؔ مجھے

— Mustafa Raza Khan Noori\

Aaj Ki Raat Ziaion Ki Hai (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

آج کی رات ضیائوں کی ہے بارات کی رات

شب معراج وہ اَوْحیٰ کے اشارات کی رات

چھائی رہتی ہیں خیالوں میں تمہاری زلفیں

رِند پیتے ہیں تری زلف کے سائے میں سدا

رخِ تابانِ نبی زلف معنبر پہ فدا

دل کا ہر داغ چمکتا ہے قمر کی صورت

ہر شب ہجر لگی رہتی ہے اشکوں کی جھڑی

جس کی تنہائی میں وہ شمع شبستانی ہو

بلبل باغِ مدینہ کو سنا دے اخترؔ

— Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari\

Khuda Ke Fazal Se (Manqbat) | Best Manqbat Lyrics in Urdu | Naat Lines

خدا کے فَضْل سے میں ہوں گدا فاروقِ اعظم کا

کرم اللہ کا ہر دم نبی کی مجھ پہ رَحمت ہے

پسِ صدّیقِ اکبر مصطَفٰے کے سب صحابہ میں

گلی سے ان کی شیطاں دُم دبا کر بھاگ جاتا ہے

صحابہ اور اہلِ بیت کی دل میں محبت ہے

رہے تیری عطا سے یاخدا! تیری عنایت سے

بھٹک سکتا نہیں ہرگز کبھی وہ سیدھے رستے سے

خدا کی خاص رحمت سے محمد کی عنایت سے

سدا آنسو بہائے جو غَمِ عشقِ محمد میں

مجھے حجّ وزیارت کی سعادت اب عنایت ہو

الٰہی! ایک مدّت سے مِری آنکھیں ترستی ہیں

شہادت اے خدا! عطّارؔ کو دیدے مدینے میں

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\