Saans Na Lun Darood Bin (Durood-O-Salam) | Best Durood-o-salam Lyrics in Urdu | Naat Lines

صل علی محمدٍؐ

نامہ نہ دیکھ سانس گن

صل علی محمدٍؐوارث زندگی مدد

رو کے ہے راہ سنگ حد

منزل عشق تا ابد

فرصت عمر چار دن

صل علی محمدٍؐبھیڑ بھی تخلیہ نشیں

عرش بھی حاشیہ نشیں

اے مرے بوریا نشیں

تیرے غلام انس و جن

صل علی محمدٍؐدرد بھی اس قدر دیا

سارا وجود بھر دیا

ایک نظر نے کردیا

دونوں جہاں سے مطمئن

صل علی محمدٍؐزاویہء نجات سے

جنگ رہے حیات سے

آپ کے التفات سے

سہل ہوں مرحلے کٹھن

صل علی محمدٍؐنام فقط ترا لکھوں

اور جگہ جگہ لکھوں

اس کے سوا میں کیا لکھوں

پرچہء دل کے ممتحن

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں