Subh e Taiba Mein Hui (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا

باغ طیبہ میں سہانا پھول پھولا نور کا

میں گدا تو بادشاہ بھر دے پیالہ نور کا

تیری ہی جانب ہے پانچوں وقت سجدہ نور کا

پشت پر ڈھلکا سر انورسے شملہ نور کا

تاج والے دیکھ کرتیرا عمامہ نورکا

شمع دل مشکوٰۃ تن سینہ زجاجہ نورکا

تیرےآگےخاک پر جھکتا ہےماتھانورکا

تو ہے سایہ نورکا ہر عضوٹکڑا نورکا

تیری نسل پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا

نور کی سرکارسےپایا دو شالہ نور کا

چاند جھک جاتاجدھر انگلی اٹھاتےمہدمیں

اے رضا یہ احمد نوری کا فیض نورکا

— Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi\