اے رضا مرتبہ کتنا ہوا بالا تیرا
نام اعلیٰ ہے تِرا حضرتِ اعلیٰ تیرا
کوئی کیا جانے بڑا کتنا ہے رتبہ تیرا
کارِ تجدید ادا کرتا تھا خامہ تیرا
کتنا اونچا کیا اللہ نے رتبہ تیرا
تیرے اچھوں نے کیا ہے بڑا اچھا تیرا
نسبتِ آلِ رسولی بھی عجب نسبت ہے
عمر کا تیرھواں سِن ماہِ دَہُم چار ہی دن
اِس صدی کا تو مُجدِّد، تو زمانے کا امام
تجھ کو اللہ نے ہر فضل عطا فرمایا
تجھ پہ ہے اک تنِ بے سایہ کا ایسا سایہ
اس زمانے میں کوئی تجھ سا نہ دیکھا نہ سُنا
ہر جگہ منظرِ اسلام نظر آتا ہے
آج تک بھی تِرے شاگرد کے شاگردوں سے
مسلکِ حق کی ضمانت ہے تِرا نام ’’رضا‘‘
تیری ہر بات ہے آئینۂ حقّ و باطل
فاضل ایسا کہ دیا رب نے تجھے فضلِ کثیر
ہر ورق تیرا شریعت کی دلیلِ روشن
تیری تحریر پہ انگشت بدنداں تھا عرب
ترجمہ وہ کیا قرآن کا کنزالایماں
تو نے عنوان یہ ایمان کا دنیا کو دیا
میں رضا کار رہا تیرا سفر ہو کہ حضر
کارنامہ تِری تجدید کا اللہ اللہ
تو نے ایمان دیا تو نے جماعت دے دی
مصطفیٰ کا تِرے خادمِ، تِرے حامد کا غلام
— Muhammad Hamid Raza Khan\
