Aap Ka Shayar Hun Mein (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

باندھ لیجے پیار میں

آپ کے دربار میں

یا نبی حاضر ہُوں مَیں

آپ کا شاعر ہُوں مَیںنعت گوئی میرا فن

آپ کی مُجھ کو لگن

میرا موضوعِ سخن

آپ ہیں یا ذوالمنن

حرف کا سا حر ہُوں مَیں

آپ کا شاعر ہُوں مَیںہر گھڑی پیشِ نظر

آپ ہی کی رہ گزر

خم رہے ہر وقت سر

آپ کی دہلیز پر

مستقل زائر ہُوں مَیں

آپ کا شاعر ہُوں مَیںلے اُڑا ہے مَن مِرا

والہانہ پَن مِرا

شاخِ طیبہ دھن مِرا

جس پہ ہے مسکن مِرا

خوش نوا طائر ہُوں مَیں

آپ کا شاعر ہُوں مَیںگائیکی سے تھاپ سے

ہر سر یلے پاپ سے

دھڑکنوں سے چاپ سے

دُور اپنے آپ سے

آپ کی خاطر ہُوں مَیں

آپ کا شاعر ہُوں مَیںمِٹ گئی سب تِیرگی

روشنی اب ہے سگی

آپ سے کیا لَو لگی

بیچ ڈالی زندگی

قیمتی تاجر ہُوں مَیں

صاحبّ التّاج وہ شاہ معراج وہ شہسوار بُراق و امیر عَلَم

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک