ہو حمد رخ یہ ہمیشہ مرے قلم کی سیدھی
ہجوم خواہشوں کے، قافلے گمانوں کے
ہو استوار اسی رخ پہ میرے قلب و نظر
وہ جس کے نقش سے یہ خاکداں مشرف ہے
رکھ اس کے خوف میں، گریہ شعار آنکھوں کو
ہیں تیز گام سبھی نیک کار عصیاں کار
جبلتیں رہیں تابع' نبیؐ کے اسوہ کی
ازل کے دن سے مری راست مستقیم ہے روح
مشام و باصرہ و سامعہ و لامہ سب
— Riaz Majeed\
