De Tabasum Ki Khairat (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

دے تبسم کی خیرات ماحول کو، ہم کو درکار ہے روشنی یا نبیؐ

اے نویدِ مسیحا! تری قوم کا حال عیسیٰ کی بھیڑوں سے ابتر ہوا

کام ہم نے رکھا صرف اذکار سے، تیری تعلیم اپنائی اغیار نے

دشنِ جاں ہوا میرا اپنا لہو، میرے اندر عدو میرے باہر عدو

سچ مرے دور میں جرم ہے عیب ہے جھوٹ فنِ عظیم آج لاریب ہے

راز داں اس جہاں میں بناؤں کسے، روح کے زخم جا کر دکھاؤں کسے

زیست کے تپتے صحرا پہ شاہِعربؐ تیرے اکرام کا ابر برسے گا کب

یا نبیؐ اب تو آشوبِ حالات نے تیری یادوں کے چہرے بھی دھندلا دیے

— Hafeez Taib\

Mere Maula Mere Sarwar (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

میرے مولا میرے سروَر رحمۃٌ لِّلْعالمیں

لاتے ہی تشریف فرمایا کہ ھَبْ لِیْ اُمَّتِیْ

دستِ اَقدس سینہ پر ہو رُوح کھنچتی ہو مری

روزِ محشر شانِ رحمت کے کرشمے دیکھنا

میں پیامِ زندگی سمجھوں اگر یوں موت آئے

قدرتیں رب نے تمہارے تم کو دی ہیں بیشمار

مَدح خوانی کا صلہ دیدار ِحق خلد بریں

عالم علم لدنی آپ کو حق نے کیا

کفر کی ظلمت چھنٹی جب نور چمکا آپکا

اپنے دامن میں چھپا لینا خدا کے واسطے

دل میں آنکھوں میں جگہ ہے آپ ہی کے واسطے

میں بھکاری در بدر کب تک پھروں خستہ خراب

ہم کمینے روز و شب سوتے ہیں بالکل بے خبر

مَظہَر ذاتِ خدا محبوبِ رَبِّ دوسرا

جس نے دیکھی تیری صورت حق اُسے یاد آگیا

تو نے فرمایا ھُوَ الْمُعْطِیْ وَ اِنِّیْ قَاسِم

روزِ محشر عاصیوں کو بخشوانے کے لیے

ہم کو خواہش ہے نہ دنیا کی نہ کچھ عقبیٰ کی فکر

ہے نہ کوئی تیرا ثانی اور نہ ہوگا تا اَبد

دُور نے نزدیک نے آواز یکساں ہی سنی

ہم سیہ کاروں کی بخشش کی کوئی صورت نہیں

میری طاعت اور محبت میں رہو بستہ کمر

دِین کو چھوڑو نہ دنیا کے لیے اے مومنو

جالیاں ہوں ہاتھ میں اور اِلتجائیں لب پہ ہوں

تیرے تیری آل کے صدقے میں اے جانِ جہاں

تیرا جلوہ تھا شبِ اَسریٰ کہ عرش و فرش میں

کیا زمین و آسماں کیا اَنبیا کیا اَولیا

بس خدا اُن کو نہ کہنا اور جو چاہو کہو

ذِکر تیرا دِلکشا اور نام تیرا جانفزا

سب فصیحانِ زمانہ دَم بخود حیرت میں ہیں

رَمزِ محبوب و محب میں تیسرے کو دَخل کیا

پنجتن ہیں فاطمہ خیر النسا شیرِ خدا

سایۂ عرشِ الٰہی میں کھڑا کرنا مجھے

بے پڑھے عالم نے ہر عالم پہ علم اِلقا کیے

پنجۂ قدرت سنوارے جن کو وہ ہیں مشک ساں

تم سخی داتا ہو میں اَدنیٰ بھکاری آپ کا

نیک بندوں پر تو رہتی ہے عنایت روز و شب

سنتے ہی جَاؤُکَ اِستغفار میں کرنے لگا

خادِمِ دَرباں بنالو بندۂ دَرگاہ کو

تشنگیِ شربتِ دِیدار سے مُضْطَر ہوں میں

خوفِ محشر کیوں جمیلؔ قادِری رَضوی کو ہو

— Jamil Ur Rehman Qadri\

Na Kyun Aaj Jhoomun (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

نہ کیوں آج جھومیں کہ سرکار آئے

نہ کیوں بارہویں پر ہمیں پیار آئے

وہ آئے دو عالم کے مختار آئے

مَسرَّت سے ہم کیوں نہ دھومیں مچائیں

مسلمانو! صبحِ بہاراں مبارَک

مبارَک تجھے آمِنہ ہو مبارَک

مبارَک حلیمہ تجھے بھی مبارَک

مبارَک تمہیں غم کے مارو مبارَک

سُوال اپنی اُمّت کی بخشِش کا کرتے

یتیموں کے والی غریبوں کے حامی

مصیبت کے ماروں کی ڈھارس بندھانے

سیاہی ہمارے گناہوں کی دھونے

جہاں میں وہ سکّہ بٹھانے کو دِیں کا

نہ کیوں آج جشنِ ولادت منائیں

عَدَد ہم کو بارہ کا کیوں ہو نہ پیارا

گھٹا چھا گئی ہر طرف رحمتوں کی

چلو اے گداؤ!، چلو بے نواؤ

دُرُودوں کے گجرے لیے اب بڑھو تم

نہیں جن کی پیاری زُباں پر نہیں ہے

— Unknown

Hajj Ke Asbab Aaqa (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

حج کے اسباب آقا بنا دو

مژدۂ جاں فزا اب سنا دو

اپنے جلوے نظر میں بسا دو

حج کروں پھر مدینے میں آؤں

جھوم کر گردِ کعبہ پھروں میں

اپنے محراب و منبر کا در کا

خوب مکّے کی گلیوں میں گھوموں

مجھ کو عرفات کے بھی مناظر

ہجر طیبہ میں جو خوب روئیں

غم مدینے کا اور بے قراری

آخری دن مری عمر کے ہیں

کاش! قدموں میں آئے مجھے موت

دم نکلنے کی جاں سوز گھڑیاں

میری میّت پہ شاہِ مدینہ!

ہو بقیعِ مبارک میں تدفین

قبر میں گھپ اندھیرا ہے چھایا

گرمی حشر سے مضطرب ہوں

ہو گنہگار پر چشم رحمت

آہ! دوزخ کا حق دار ہوں میں

دو شفا ہر بدی کے مرض سے

سارے روحانی جسمانی امراض

میرے غم راحتوں سے بدل کر

ہو سدا رب کی رحمت کا سایہ

بولتا ہوں بہت تم زباں کا

نظریں جھکتی نہیں ہیں، نظر کا

حج کرے ہر برس کاش! عطارؔ

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\

Salaam Aye Amina Ke Laal (Durood-O-Salam) | Best Durood-o-salam Lyrics in Urdu | Naat Lines

سلام اے آمنہ کے لالؐ اے محبوبِ سبحانی

سلام اے ظلِ رحمانی، سلام اے نور یزدانی

سلام اے سرِ وحدت اے سراجِ بزم ایمانی

ترے آنے سے رونق آگئی گلزار ہستی میں

سلام اے صاحبِ خلق عظیم انساں کو سکھلا دے

تری صورت، تری سیرت، ترا نقشہ ترا جلوہ

زمانہ منتظر ہے اب نئ شیرازہ بندی کا

زمیں کا گوشہ گوشہ نور سے معمور ہو جاۓ

حفیظ بے نوا بھی ہے گداۓ کوچہء الفت

ترا در ہو، مرا سرہو، مرا دل ہو، ترا گھر ہو

سلام اے آتشیں زنجیرِ باطل توڑنے والے

— Abu Alasar Hafeez Jalandhari\

Mujh Ko Pohancha De Khuda (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

مجھ کو پہنچا دے خدا احمد مختار کے پاس

جس کو دیکھو وہ اِسی دَر پہ چلا آتا ہے

بے طلب جس کو جو چاہیں وہ عطا کرتے ہیں

دولت و فضل و کرم نعمت و جاہ و اِقبال

بادشاہانِ جہاں دَست نگر ہیں ان کے

یہ محبت ہے کہ آوازِ اَغِثْنِی سن کر

دل پہ کندہ ہے ترا اِسمِ گرامی شاہا

یا خدا حشر ہے یا عید ہے مشتاقوں کی

یارسولِ عربی میری شفاعت کرنا

دیکھ کر روضۂ پرنور کو ایسا تڑپوں

ہے شہیدی کی طرح عرضِ جمیلؔ رَضوی

— Jamil Ur Rehman Qadri\

Sare Ahkaam Khuda (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

سارے احکام خدا جنؐ کی زباں میں آۓ

میرے مولاؐ کا کرم، میری زمیں کا اعزاز

عرش سے امر و نواہی کی امنت لے کر

آپؐ کی ذات ہے وہ دائرہ وصف وکمال

اتنا آساں تو نہیں آپؐ کی سیرت کا شعور

آپؐ کے ذکر کی یہ رفعتیں اللہ اللہ!

جن کی تابش میں نظر آئیں خدو خالِ حضورؐ

اُن کے منکر کے لیے کوئی نہیں جاۓ پناہ

— Haneef Asadi\

Naseeb Tere Karam Se (Hamd) | Best Hamd Lyrics in Urdu | Naat Lines

نصیب تیرے کرم سے چمک اٹھا یا رب

ہے لاکھ لاکھ ترا شکر پھر دیا رمضان

الٰہی عشرۂ رحمت کی ہوگئی آمد

کرم سے عشرۂ رحمت کو پا لیا ہم نے

طفیل عشرۂ رحمت ہو ساتھ ایماں کے

کریم! عشرۂ رحمت دیا کرم سے اب

ہے کوچ عشرۂ رحمت کی عنقریب اب آہ

ہمارے سارے مریضوں پہ فضل و رحمت ہو

جو عاشقانِ رسول آفتوں سے ہیں دو چار

جو تنگ دست ہیں اُن پر کرم ہو یااللہ

ترے حبیب کے جو بھی غلام ہیں مقروض

اُنہیں خوشی دے مسرت دے عیش و راحت دے

جو بھتا خور، لٹیرے ہیں چور ڈاکو ہیں

بنے اب اَمن کا گہوارہ ملک پاکستان

ترے کرم سے ملا مغفرت کا ہے عشرہ

الٰہی آگیا رمضاں کا آخری عشرہ

الٰہی رہ گئے رمضاں کے آخری روزے

الٰہی رہ گئیں رمضاں کی آخری گھڑیاں

الٰہی! دے دے تو عطارؔ کو غم رمضاں

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\

Na Dolat Na Maal (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

نہ دولت نہ مال اور خَزینے کی باتیں

مدینے کی باتیں سناؤ کہ ہیں یہ

مُقَدَّس ہیں دیگر مہینے بھی لیکن

سناؤ نہ پیرس کے قصّے، سناؤ

نہ کر مُشک و عنبر کی باتیں ، بیاں کر

مِری یاوَہ گوئی کی عادت نکالو

فُضول اور بیکار باتوں کے بدلے

گوگرمی میں مشروب ٹھنڈاہے مرغوب

شہا میرا! سینہ مدینہ بنادو

بنے کاش! عطارؔ ایسا مبلّغ

— Unknown

Marhaba Sadd Marhaba (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

مرحبا صد مرحبا! پھر آمدِ رَمضان ہے

یاخدا ہم عاصیوں پر یہ بڑا احسان ہے

تجھ پہ صدقے جاؤں رَمضاں !تُو عظیمُ الشّان ہے

ابرِ رحمت چھا گیا ہے اور سماں ہے نور نور

ہر گھڑی رحمت بھری ہے ہر طرف ہیں برکتیں

آگیا رَمضاں عبادت پر کمر اب باندھ لو

عاصیوں کی مغفِرت کا لیکر آیا ہے پَیام

بھائیو بہنو!کرو سب نیکیوں پر نیکیاں

بھائیوبہنو! گناہوں سے سبھی توبہ کرو

کم ہوا زورِ گنہ اور مسجدیں آباد ہیں

روزہ دارو ! جھوم جاؤ کیونکہ دیدارِ خدا

دو جہاں کی نعمتیں ملتی ہیں روزہ دار کو

یاالٰہی! تُو مدینے میں کبھی رَمضاں دکھا

— Unknown