اے صبا مصطفیٰ سے جا کہنا غم کے مارے سلام کہتے ہیں
آپ کی فکر سے چراغاں ہے آپ کا پیار غم کا درماں ہے
سبز گنبد کا آنکھ میں منظر اور تصور میں آپ کا منبر
ذکر تھا آخری مہینے کا تذکرہ چھڑ گیا مدینے کا
اللہ اللہ حضورؐ کے گیسو بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو
زائر طیبہ تو مدینے میں پیارے آقا سے اتنا کہہ دینا
اے خدا کے حبیب پیارے رسول یہ ہمارا سلام کیجئے قبول
غم کے بادل تمام چھٹنے لگے پردے آنکھوں سے سارے ہٹنے لگے
— Sohail Ahmed Siddique\
