ماہِ ربیع الاول آیا
وقت مبارک رات سہانی
پیر کا دن تاریخ ہے بارہ
آج کی رات بارات رچی ہے
گھر میں حوریں درپہ مَلک ہیں
ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا
لو وہ اٹھی گردِ سواری
تم بھی اٹھو اب وقت ادب ہے
تخت ہے ان کا تاج ہے ان کا
اونچے اونچے یہاں جھکتے ہیں
کعبے کی زینت ان کے دم سے
کعبہ ہی کیا سارے جہاں میں
آمنہ بی کو لال مبارک
تم کو خلیلُ اللہ مبارک
در پہ ہیں حاضر اپنے پراۓ
چشم کرم لِلّٰہ اِدھر ہو
— Hakeem Ul Umat Mufti Ahmed Yar Khan Naeemi\
