Hasrat Bhare Dilon Se (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

حسرت بھرے دلوں سے ہم آئے ہیں لوٹ کر

اچّھا لگے گا اب ہمیں کیسے وطن میں گھر

ہم کو تو اِس لئے ہے مدینہ عزیز تر

ایساسُکون جا کے میں ڈھونڈوں گا اب کدھر!

وہ سبز گنبد اور وہ مینار چُھٹ گئے

میٹھا مدینہ ہائے! نگاہوں سے چھپ گیا

دل خون اُگل رہا تھا مرا ہجرِ شاہ میں

اشکوں کی لگ گئی تھی جھڑی میری آنکھ سے

کُوچے میں شاہِ کون و مکاں کے سُکون تھا

بہتر ہے موت فُرقتِ طیبہ سے بالیقیں

روتا رہوں تڑپتا رہوں چین ہی نہ آئے

سوزو گداز اِس کی فَضاؤں میں چار سو

مجھ کو بقیعِ پاک میں دوگز زمین دو

دنیا کے رنج مَیٹ کے غم اپنا دے اِسے

عطارؔ کر رہا ہے یہ رو رو کے التجا

— Muhammad Ilyas Atar Qadri\