کاش وہ خاک مجھ کو مل جاۓ
میں اسے رکھ کر آنکھ کے تل میں
جگمگاتا پھروں زمانے میں
جو نبیؐ کے قریب ہیں وہ لوگ
اس کے قدموں کے ساتھ رہتے ہیں
اس کے ابرو کے ہر اشارے پر
اس کی عزت پہ سر کٹاتے ہیں
ان کے قدموں میں دولتِ کونین
ہاں وہ دیکھو بلال کی حالت
گرم ریتی پر تلملاتا ہے
موت کا خوف ہے نہ زیست کی فکر
دیکھنا جنگ احد کی جاری ہے
چارسو کافروں کا ریلا ہے
اس نے دیکھا کہ چند پیکرِ شرر
دوڑ کر آ کے درمیانِ نبیؐ
— Majeed Amjad\
