کیا ربیع الاول آیا لے کے تحفہ نور کا
بارہویں تاریخ کو چمکا جو تارا نور کا
گلشنِ اسلام میں کیا پھول پھولا نور کا
محفلِ میلاد پر ہے شامیانہ نور کا
شمس ابھرے ڈوب کر دیکھا کرشمہ نور کا
کیا کمی ہے نور کی اور کیا ہے توڑا نور کا
فیض احمد سے ملا محمود ورثہ نور کا
— Unknown
