مریضِ ہجر کا مشکل ہے جینا یا رسولؐ اللہ
غریقِ بحرِ عصیاں ہیں گرفتارِ مصیبت میں
نچھاور گنبدِ خضریٰ پہ جا کر جان ودل کردوں
چھپا لو اب چھپا لو اپنے دامانِ شفاعت میں
کشادہ ہوگئی آغوش رحمت اے زہے قسمت
غمِ دنیا کی ظلمت مجھ سے کتراکر گزر جاۓ
خزانہ رحمتوں کا رات دن بٹتا ہے منگتوں میں
حضورؐ اپنے کرم اپنی عطاؤں پر نظرکیجۓ
عطا کردو وہ معراجِ تصور اپنے خالدؔ کو
— Unknown
