Aik Hai Naam Ko Aizaz (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

کاش مداح پیمبر کا لقب مل جائےمیری پہچان کسی اور حوالے سے نہ ہو

اقتدارِ درِ سلطان عرب مل جائےآدمی کو وہاں کیا کچھ نہیں ملتا ہوگا

سنگریزوں کو جہاں جنبش لب مل جائےکس زباں سے میں تِری ایک جھلک بھی مانگوں

طلب حسن تو ہے حسن طلب مل جائےاب تو گھر میں بھی مسافر کی طرح رہتا ہوں

کیا خبر اِذنِ حضوری مجھے کب مل جائےایک پل کو بھی جو ہو جائے توجہ تیری

عمر بھر کے لیے ملنے کا سبب مل جائےرابطہ تجھ سے رہے پر وہ تاریکی میں

دیدہ شوق کو بیداری شب مل جائےتو اگر چھاپ غلامی کی لگادے مجھ پر

مجھ گنہگار کو پروا نہ رب مل جائےدے نہ قسطوں میں مظفر کو محبت اپنی

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

صاحبّ التّاج وہ شاہ معراج وہ شہسوار بُراق و امیر عَلَم

Harf e Dua Hun (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

دیکھوں نظر کی اوٹ وُہ بِینائی دے مُجھے

یادِ رسُولؐ ، پیار کی سچّائی دے مُجھے

مَدحِ نبیؐ ، قرینہء گو یائی دے مُجھے

کاغذ کی ناؤ ڈال رہا ہُوں بہاؤ پر

تِنکا بھی پاؤں رکھنے چلا ہے الاؤ پرمَیں اور وصفِ شاہِ پیمبر رقم کروں

بادَل قلم بنے تو سمندر رقم کروں

کیا کیا مَیں لَوحِ اَرض و سما پر رقم کروں

دُنیا ئیں اَور ہوں تو وہ پیکر رقم کروں

تا حشر اگر حیات مِری مُسترد نہ ہو

اُس کی قَسم ہے اُس کے قصیدے کی حَد نہ ہورُخ ہے کہ آئینے میں مُصوّر سجا ہُوا

آواز، جیسے نغمہ فِطرت چھِڑا ہُوا

آغوش، جِس طرح درِ کعبہ کھُلا ہُوا

ماتھے کی ہر لکیر پہ قُرآں لِکھا ہُوا

کانپے جلالِ عرش مزاجِ حلیم سے

جنّت کو راہ جائے قدِ مستقیم سےشفقت ، جو اپنوں پہ وہی اغیار کے لِیے

جُرات ، ندائے زلزلہ کُہسار کے لِیے

محنت، سند غریب و جفا کار کے لِیے

عظمت ، مثال ہی نہیں اظہار کے لیے

پر واز ہے بہت مِری فکرِ حقیر کی

پہنچے نہ گرد کو بھی خُدا کے سفیر کینظمِ جہاں ، بیانِ مُسلسل ، گواہ کا

وقتِ رَواں ، غبار ، محمدؐ کی راہ کا

مہتاب ، ایک پھُول قبائے سیاہ کا

خُورشید ، اِک اُڑا ہُوا ریزہ نگاہ کا

چلتی ہُوئی ہوائیں پیادے رسُولؐ کے

احکامِ حق میں دیکھوں ار ادے رسُول ؐ کےجِینا ہے درمیانِ گمان و یقیں مُجھے

نا پائیداریوں پہ بھروسہ نہیں مجھے

پیوند کی طرح نہ لگا لے زمیں مجھے

زخمِ فراق چاٹ نہ جائے کہیں مجھے

جی کھول کے مَیں رؤوں گا گنبد کے سامنے

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

صاحبّ التّاج وہ شاہ معراج وہ شہسوار بُراق و امیر عَلَم

Mere Ache Rasool (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

کر مجھے مالا مال

میری جھولی میں ڈال

اپنے قدموں کی دھول

میرے اچھے رسولتشنگی کا علاج

سنگ اسود کے پاس

چارہ اختلاج

سبز گنبد کے پاس

اشک بن کر دعائیں

میری پلکوں پہ آئیں

اور صدائیں لگائیں

چل محمد ﷺ کے پاس

تخت مانگوں نہ سیج

کوئی پروانہ بھیج

کر مجھے بھی قبول

میرے اچھے رسولآرزوئے وصال

جیسے باہوں میں حُور

اور دل کا یہ حال

جیسے جلتا ہو طُور

تو ہی میرا مدار

تو ہی میرا حصار

تو مِرے آر پار

جیسے شیشے سے نُور

یوں ہے تو میرے سنگ

جیسے پانی میں رنگ

جیسے کانٹوں میں پھول

میرے اچھے رسولتیری فرقت کی دھوپ

میری فصل بہار

تیری یادوں کا روپ

میرا جیون سنگھار

آنکھ جلوہ بدوش

روح احرام پوش

تیرے حلقہ بگوش

میرے لَیل و نہار

رونق ہست و بُود

صرف تیرا وجود

تیرے سچے اصول

میرے اچھے رسولمیری سانسوں کی باڑھ

تیرے آنگن کے ساتھ

میرا گزرے اساڑھ

تیرے ساون کے ساتھ

ابر رحمت گواہ

بہہ گئے سب گناہ

جب سے لپٹی نگاہ

تیرے دامن کے ساتھ

راہِ حق پر مدام

چلے تیرا غلام

اب نہ ہو کوئی بھول

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

صاحبّ التّاج وہ شاہ معراج وہ شہسوار بُراق و امیر عَلَم

Haq Maujood Muhammad Soorat (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

بندہ و مولا ، اوّل و آخر

آپ ہی منزل ، آپ مُسافر

شیشہء کثرت ، چہرہ وحدت

حق موجُود محمّؐد صُو رتروشنیوں سا ، پیکرِ خاکی

لاکھوں ہی صُبحیں ، اوٹ قبا کی

عرشِ مُعّلٰے اُس کا مُصلّےٰ

ہاتھ میں ڈوری اَرض و سما کی

عالمِ بالا، دیکھنے والا

خیلِ ملائیک ، سیّدِ اُمّت

حق موجُود محمّؐد صُو رتغارِ حرا سے پُھوٹی ہُوئی ضَو

حُسنِ اَحد کی وُہ ابدی لَو

اُس کی پناہیں خُلد کی راہیں

مشرق و مغرب اُس کا ہی پَر تو

اُس کی گواہی ، مُہرِ الٰہی

دینِ مکمّل ، ختمِ نبوّت

حق موجُود محمّؐد صُو رتموجِ تبّسم ، نُور کی دھاری

لرزش ِ داماں ، بادِ بہاری

چاپ قدم کی شمع حرم کی

جنبشِ ابرُو ، رحمت ِ باری

مِلتے ہُوئے لَب ، فیصلہ رب

سانّس بھی اُس کا ، حُکم ِ شریعت

حق موجُود محمّؐد صُو رتصاحبِ عالم صدرِ زمانہ

ہاتھ ہیں خالی ، بانٹے خزانہ

سِینوں کے اندر ، اس کا سمندر

رُوحوں کے حُجرے، اُس کا ٹھکانہ

اُس کا صحیفہ ، میرا وظیفہ

اُس کی محبّت ، میری عبادت

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Na Mere Sukhan Ko Sukhan Kaho (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

نہ مری نوا کو نوا کہو

مری جاں کو صحن حرم کہو

مِرے دل کو غارِ حرا کہومیں لکھوں جو مدح شہ اُمم

پر جبرئیل بنے قلم

میں ہوں ایک ذرہ بے درم

مگر آفتابِ ثنا کہوطلب شہ عربی کروں

میں طواف حب نبی کروں

مگر ایک بے ادبی کروں

مجھے اُس گلی کا گدا کہونہ دھنک نہ تارہ نہ پھول ہوں

قدم حضور کی دھول ہوں

میں شہید عشق رسول ہوں

مری موت کو بھی بقا کہوجو غریب عشق نورد ہو

اُسے کیوں نہ خواہش درد ہو

مرا چہرہ کتنا ہی زرد ہو

مِری زندگی کو ھرا کہوملے آپ سے سند وفا

ہو بلند مرتبہ صفا

میں کہوں محمد ﷺ مصطفیٰ

کہو تم بھی صلی علیٰ کہووہ پیام ہے کہ پیام بر

وہ ہمارے جیسا نہیں مگر

وہ ہے ایک آئنہ بشر

مگر اس کو عکس خدا کہویہ مظفر ایسا مکین ہے

کہ فلک پہ جس کی زمین ہے

یہ سگ براق نشین ہے

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

صاحبّ التّاج وہ شاہ معراج وہ شہسوار بُراق و امیر عَلَم

Mahtaab Se Kirnu'n Ka (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

جو ربط تِرے نام سے ہے میرے لبوں کاجب بھی تِرے کردار پہ دوڑاتا ہوں نظریں

سرمہ سا لگاتی ہے ہوا روشنیوں کاآہٹ ہے تِری میرے تصور سے بھی آگے

کس طرح تعین میں کروں تیری حدوں کاپتھر ہے سماعت ہی تِرے امتیوں کی

لپٹے تو ہر اک سے تِری آواز کا جھونکااُن سُرخ دلوں کو نگہ سبز عطا کر

بھائے نہ جنھیں رنگ تِری انجمنوں کاسچائی کی دولت سے بھی بھر اُن کے خزانے

معیار فقط اونچا ہے جن پستہ قدوں کااس ملک سے کرتا ہے بہت پیار مظفر

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

صاحبّ التّاج وہ شاہ معراج وہ شہسوار بُراق و امیر عَلَم

Ya Rahmatalil Alameen (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

اِلہام ، جامہ ہے ترا

قرآں ، عمامہ ہے تِرا

مِنبر تِرا ، عرشِ بریں

یا رحْمَتہ لِلّعَالَمِیںآئینہِ رحمت بدن ، سانسیں ، چراغِ عِلم و فن

قُربِ الٰہی ، تیرا گھر، الفقُر فخری ، تیرا دھن

خُوشبو تِری ، جوئے کرم

آنکھیں تِری ٗ بابِ حَرم

نُورِ ازل ، تیری جبیں

یَا حمتَہ لِلّعَا لَمِیںتیری خموشی بھی اذاں ، نِیندیں بھی تیری رَت جگے

تیری حیاتِ پاک کا، ہر لمحہ پَیغمبر لگے

خیر البشر، رُتبہ تِرا

آوازِ حق، خُطبہ تِرا

آفاق ، تیرے سا معیں

یَا رَحمَتہ لِّلعَالَمِیںقبضہ تِری پر چھائیں کا ، بِینائی پر اِدراک پر

پَیروں کی جنبش خاک پر، اور آہٹیں اَفلاک پر

گردِ سفر ، تاروں کی ضَو

مرکب ، براقِ تیز رَو

سائیس ، جبریلِ امیں

یَا رَحمَتہ لِّلعَالَمِیںتُو آفتاب ِ غار بھی تُو پرچمِ یَلغار بھی

عجزو وفا بھی پیار بھی، شہ زور بھی سالار بھی

تِری زرہ ، فتح و ظفر

صِدق و صفا، تِری سپر

تیغ و تبر، صَبر و یقیں

یَا رَحمَتہ لِّلعَالَمِیںپھِر گُدڑیوں کو لعل دے ، جاں پتھّروں میں ڈال دے

حاوی ہوں مُستقبل پہ ہم ، ماضی سا ہم کو حال دے

دعویٰ ہے تیری چاہ کا

اِس اُمّیتِ گمراہ کا

تیرے سِوا کوئی نہیں

صاحبّ التّاج وہ شاہ معراج وہ شہسوار بُراق و امیر عَلَم

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

Dar e Nabi Se Palat Raha Hun (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

زمین ہے میرے سر پہ جیسے

ٹہر گئی روح در پہ جیسے

بدن کے ہمراہ چل پڑا ہوں

درِ نبی سے پلٹ رہاہوںسکون چھینا ثواب چھینا

نظارۂ لاجواب چھینا

فرائ دنیوی نے مجھ سے

درِ رسالت مآب چھینا

رُواں رُواں آپ کو پکارے

کٹیں رگ جاں سے موڑ سارے

حرم کو مُڑ مُڑ کے دیکھتا ہوں

درِ نبی سے پلٹ رہا ہوںمیں یوں دیار نبی سے نکلا

کہ جیسے شعلہ کلی سے نکلا

لیے ہوئے رحمتوں کے سائے

میں حلقۂ روشنی سے نکلا

اگرچہ آیا ہوں سمندر

مگر بڑی تشنگی ہے اندر

میں خوش ہوں لیکن بجھا بجھا ہوں

درِ نبی ﷺ سے پلٹ رہا ہوںدوبارہ جانے کی آرزو ہے

کہ خود کو پانے کی آرزو ہے

جو حج پہ احرام باندھتے ہیں

پہن کے آنے کی آرزو ہے

جو بُوئے آقا کی دے گواھی

اُسی کفن میں مروں الٰہی

تڑپ ہوں، فریاد ہوں دعا ہوں

نبی نبی پھر پکارتا ہوںمجھے مِرے ذہن نے ڈبویا

بہت ہی، کم مائیگی پہ رویا

تاثر اپنا بیان کرکے

سخنوری کا بھرم بھی کھویا

نہ لاج رکھی قلم کی میں نے

کیا تھا محسوس جو بھی میں نے

کہاں مظفر وہ لکھ سکا ہوں

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

صاحبّ التّاج وہ شاہ معراج وہ شہسوار بُراق و امیر عَلَم

Allah Allah Kiya Kar (Hamd) | Best Hamd Lyrics in Urdu | Naat Lines

اللہ کے آگے جُھکنے والوں کے ساتھ جُھکا کر

اللہ اللہ کیا کرجُھکنے والی پیشانی کو بلند کرتا ہے وہ

جو اُس سے ڈرتا ہے اُس کو پسند کرتا ہے وہ

وہ تجھ کو خوشیاں دے گا تُو اُس کو خوش رکھّا کر

اللہ اللہ کِیا کریاد کِیا کر اُس کو وہ بھی تُجھ کو یاد کرے گا

تیرے اندر کی ویرانی کو آباد کرے گا

دیکھ رہا ہے جو تُجھ کو تُو بھی اُس کو دیکھا کر

اللہ اللہ کِیا کرآتے جاتے موسم سے پیغام لیا کر اُس کا

جس نے تجھ کو گویائی دی نام لِیا کر اُس کا

شہ رگ سے بھی پاس ہے جو اُس سے مت دُور رہا کر

اللہ اللہ کِیا کرتو بہ کر نا ، شُکر بجا لانا منصب ہے تیرا

تُو اُس کا بندہ ہے وہ خالق ہے رب ہے تیرا

ماں سے باپ سے بڑھ کر چاہنے والے کو چاہا کر

اللہ اللہ کِیا کرہر طالب کو اُس کی طلب سے سوا دیا کرتا ہے

ذرّہ مانگو تو وہ ارض و سما دیا کرتا ہے

لُوٹنی ہے رحمت اُس کی تو راتوں کو جاگا کر

اللہ اللہ کیا کربند آنکھوں سے بھی تُو اُس کی طرح اگر آئے گا

دھیان کے پردے پر وہ تُجھ کو صاف نظر آئے گا

اُس کو پانا چاہتا ہے تو خود اپنا پیچھا کر

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

صاحبّ التّاج وہ شاہ معراج وہ شہسوار بُراق و امیر عَلَم

Kamal Khalaq Zaat Uski (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

جمال ہستی حیات اس کی

بشر نہیں عظمت بشر ہے

مِرا پیمبر عظیم تر ہےوہ شرح احکام حق تعالیٰ

وہ خود ہی قانون خود حوالہ

وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری

وہ آپ مہتاب آپ ہالہوہ عکس بھی اور آئنہ بھی

وہ فقط بھی خط بھی دائرہ بھی

وہ خود نظارہ ہے خود نظر ہے

مِرا پیمبر عظیم تر ہےشعور لایا کتاب لایا

وہ حشر تک کا نصاب لایا

دیا بھی کامل نظام اُس نے

اور آپ ہی انقلاب لایاوہ علم کی اور عمل کی حد بھی

ازل بھی اُس کا ہے اور ابد بھی

وہ ہر زمانے کا راہبر ہے

مِرا پیمبر عظیم تر ہےوہ آدم و نوح سے زیادہ

بلند ہمت بلند ارادہ

وہ زہد عیسیٰ سے کوسوں آگے

جو سب کی منزل وہ اس کا جاوہہر اک پیمبر نہاں ہے اس میں

ہجوم پیغمبراں ہے اس میں

وہ جس طرف ہے خدا اُدھر ہے

مِرا پیمبر عظیم تر ہےبس ایک مشکیزہ اک چٹائی

ذرا سے جَو ایک چارپائی

بدن پہ کپڑے بھی واجبی سے

نہ خوش لباسی نہ خُوِش قبائییہی ہے کل کائنات جس کی

گنی نہ جائیں صفات جس کی

وہی تو سلطان بحرو بر ہے

مِرا پیمبر عظیم تر ہےجو اپنا دامن لہو سے بھرلے

مصیبتیں اپنی جان پر لے

جو تیغ زن سے لڑے نہتہ

جو غالب آکر بھی صلح کرلےاسیر و شن کی چاہ میں بھی

مخالفوں کی نگاہ میں بھی

امیں ہے صادق ہے معتبر ہے

مِرا پیمبر عظیم تر ہےجسے شہ شش جہات دیکھوں

اُسے غریبوں کے ساتھ دیکھوں

عنانِ کون و مکاں جو تھا میں

کدال پر بھی وہ ہاتھ دیکھوںلگے جو مزدور شاہ ایسا

نہ زر نہ دھن سربراہ ایسا

فلک نشیں کا زمین پہ گھر ہے

مِرا پیمبر عظیم تر ہےوہ خلوتوں میں بھی صف بہ صف بھی

وہ اِس طرح بھی وہ اُس طرف بھی

محاذ منبہ ٹھکانے اُس کے

وہ سر بسجدہ بھی سر بکف بھیکہیں وہ موتی کہیں ستارہ

وہ جامعیت کا استعارہ

وہ صبح تہذیب کا گجر ہے

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

صاحبّ التّاج وہ شاہ معراج وہ شہسوار بُراق و امیر عَلَم