Khuda Aik Hai (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

نبی اور خُدا کی رضا ایک ہےعدم بھی مُحمّؐد کا عینِ وجود

حطیمِ فنا و بقا ایک ہےچلو عرش و طیبہ کی جانب چلیں

مقامات دو ، راستہ ایک ہےپڑھو ، تو مُحمّؐد بھی قُرآن میں

کہ مفہومِ حرف و ادا ایک ہےاندھیروں کی ہیں کتنی ہی بولیاں

طلوعِ سَحر کی نوا ایک ہےادھر اعتکاف اور ادھر انکشاف

فضائے حِرا و صفا ایک ہےمدینہ بھی جنّت ہے میرے لیے

کہ دونوں کی آب و ہَوا ایک ہےضرور اُن کے ہاتھوں میں ہے میری ڈور

مِری اُنگلیوں میں سِرا ایک ہےمظفّر مُحمّؐد مُحمّؐد کرو ں

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Konain Ke Haathon Mein (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

پہنچے نہ جہاں ذہن وہاں اُن کے قدم ہیںصدیاں ہی نہیں عہدِ رسالت کی کنیزیں

آفاق بھی سب حاشیہ بردارِ حرم ہیںقرآن کا پڑھنا بھی زیارت ہے نبی کی

اوصاف ہیں تحریر خدوخال رقم ہیںتاریکیِ پَیہم ہو تو وہ صُبح کا تارا

سُوکھا ہُوا موسم ہو تو وہ ابرِ کرم ہیںمَیں اُن میں فنا ہو کے اُنھیں دیکھ رہا ہُوں

وہ زندہ سلامت پسِ دیوارِ عدم ہیںاندر بھی مرے دفترِ سرکار کُھلا ہے

اس عرش کی تحویل میں بھی لوح و قلم ہیںکِتنا ہی مَیں تقسیم ہُوں ‘ حاصل وہی میرا

کِتنی بھی خطائیں ہوں عنایات سے کم ہیںآنکھیں بھی اُنھیں دیکھتی رہتی ہیں مظفّؔر

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Har Zarra e Wajood Se (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

صحراؤں میں بھی گِیت سُنے آبشار کےمُجھ کو انھوں نے اپنی پناہوں میں کیا لیا

قبضے سے ہی نِکل گیا اپنے مدار کےمَیں لمحہ لمحہ خرچ کروں اُن سے پُوچھ کر

مالک ہیں اب وہی مرے لَیل و نہار کےآؤ چلو حضور کے دربار میں چلیں

میلے لگے ہیں رحمتِ پروردگار کےیہ کِس کے راستوں کی جمی دُھول جسم پر

موسم ٹھہر گئے مِرے اندر بہار کےآنکھوں پہ ہاتھ کِس کے تصوّر نے رکھ دیا

منظر دکھائی دینے لگے آر پار کےہر روشنی کو مَیں نے مُرید اپنا کر لیا

سینے میں اِک شعاعِ مُحمّؐد اُتار کےعشقِ رسُول کا یہ مظفّؔر کمال ہے

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Mujhe Phir Ya Rab Qabool Karna (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

مَیں خاکِ پائے محمّدؐی ہُوں

امامِ عالَم کا مقتدی ہُوں

مجھے فنا فیِ الرّسُول کرنا

مجھے بھی یارب قبول کرناوہ سبز گنبذ میں رہنے والا

مسکانِ بے حد میں رہنے والا

حصار کونین ذات جس کی

مَیں اُس مُحمّد ؐ میں رہنے والاپناہ دے اُس کی بے پناہی

مجھے قیامت میں بھی الٰہی

اُسی کے ہاتھوں وصول کرنا

مجھے بھی یارب قبو ل کرنابِنا تصوّر ، نظر سے گزرے

بغیر آہٹ کے ، دِل میں اُترے

مَیں اس کے دریا میں ڈوب جاؤں

تو مجھ کو گہرائی لے کے اُبھر ےدیا محبّت کو طُول جِس نے

کِھلائے ہیں مُجھ میں پھُول جس نے

اُسی کے رستے کی دُھول کرنا

مجھے بھی یارب قبول کرنالگائے زلفوں میں چاند ڈیرے

سیاہ کملی تلے سویرے

چمکنے والی ہر ایک شے سے

زیادہ روشن حضور میرےحضور پر ہے نگاہ میری

بہشت کو جائے راہ میری

کرم کا مُجھ پر نزول کرنا

مجھے بھی یا رب قبول کرنامِرا ہر اِک سانّس اُس کا قاری

وہ کِشتِ جاں کی ہے فصل ساری

وہ نور پَیکر رقم ہے دِل پر

لہُو میں گرداں لبوں پہ جاریمجھے بھی پیارا ہے زندگی سے

مَیں مر نہ جاؤں کہیں خوشی سے

بغیر غم کے ملُول کرنا

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Unka Naqsh e Qadam Chahiye (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

روشنی کا عَلَم چاہیےمِل تو جائے گا عشقِ رسُولؐ

کا سہء چشمِ نَم چاہیےآئِنوں کی ضرورت نہیں

عکسِ خَیر الا مم چاہیےمُجھ سے لے لو مِری ہر خوشی

بس مُحمّد ؐ کا غم چاہیےآخری سانّس لوں اُن کے پاس

زندگی مرتے دَم چاہیےسَیر کرنی ہے افلا ک کی

سر زمینِ حرم چاہیےہو بھی جا دِل فنا فیِ الرّسُول ؐ

ہستیِ بے عدم چاہیےہو ہی جائے گا راضی خُدا

مصطفےٰ کا کرم چاہیےجس سے نعتیں لِکھوں عرش پر

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Jahan Bhi Ho Wahin Se (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

سرِ آئینہ سُنتے ہیں پسِ دیوار سُنتے ہیںمیر ا ہر سانّس اُن کی آہٹوں کے ساتھ چلتا ہے

مِرے دل کے دھڑکن کی بھی وہ رفتار سُنتے ہیںکھڑے رہتے ہیں اہلِ تخت بھی دہلیز پر اُن کی

فقیروں کی صدائیں بھی شہِ ابرار سُنتے ہیںگنہگار و درودِ و الہانہ بھیج کر د یکھو

وہ اپنے اُمّتی کا نغمہء کردار سُنتے ہیںوہ یُوں مِلتے ہیں جیسے زندگی میں کوئی مِلتا ہے

وہ سُنتے ہیں ہر اِک کی ‘ اور سرِ دربار سُنتے ہیںمَیں صدقے جاؤں اُن کی رَحْمتَہ لَلْعَالَمِیْنی کے

پکارو چاہے کِتنی بار ، وہ ہر بار سُنتے ہیںمُظفّؔر جب کِسی محفل میں اُن کی نعت پڑھتا ہُو ں

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Falak Se Uncha Muqam (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

تمھارے قدموں تلے بسیرا ہو یا مُحمّدؐتمھاری پر چھائیوں سے مَیں بھی لپٹ کے دیکھوں

طلوع مُجھ سے بھی اِک سویرا ہو یا مُحمّدؐتمھاری آواز جذب کر لوں سماعتوں میں

تمھاری خوشبو مِرا پھریرا ہو یا مُحمّؐدزمانہ ہوش سے یہ آنکھیں بھی منتظر ہیں

کبھی تمھارا ادھر بھی پھیرا ہو یا مُحمّؐدنہ ہو مِرے نامہء عمل پر کوئی سیاہی

نہ میرے اندر کبھی اندھیرا ہو یا مُحمّؐدوہ توڑ ڈالے نہ کیوں حصارِ وجود اپنا

تمھاری بانّہوں نے جس کو گھیرا ہو یا مُحمّؐدخُدا کرے حشر تک مُظفؔر کی قبر میں بھی

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Khuda Se Kab Khudai (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

مُحمّؐد تک رسائی چاہتا ہُوںخُدا شاہد ہے ، روزِ ابتدا سے

مَیں اُن کو انتہائی چاہتا ہُوںمجھے تسخیر کرنے ہیں زمانے

حصارِ مصطفائی چاہتا ہُوںبٹھا دو مسندِ پائے نبی پر

مَیں قُربِ کبریائی چاہتا ہُوںمِری آنکھوں میں بھر دو رنگ اُن کے

قلم میں رُوشنائی چاہتا ہُوںاسیرِ مصطفےٰ کہہ کر پکارو !

کہ ہر غم سے رہائی چاہتا ہُوںرہیں ہمراہ وہ سارے سفر میں

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Zindagi Ke Raaston Se Yun (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

جان کا دشمن بھی اُن کو دیکھ کر اُن کا ہُوااُن کی تشریف آوری اُن کی گواہی بن گئی

تیرگی کفّار کی نُورِ سحَر اُن کا ہُواپُوری تاریخ جہاں کی روشنی اُتنی نہیں

لمحے لمحے میں اُجالا جس قدر اُن کا ہُوااُن کے قدموں نے دکھا ئے راستے افلاک کے

ہوگیا اللہ اُس کا ، جو بشر اُن کا ہُوازندگی کیا ، زندگی کے بعد تک واسطے

اُن کا ہو کر رہ گیا جو لمحہ بھر اُن کا ہُوازندگی اُس کی ہَواوں میں دِیے لے کر چلی

جو بڑھا اُن کے طرف ، جو ہمسفر اُن کا ہُوااصل میں عمر ِ وجود اُن کی تھی اُتنی ہی طویل

زندگی کا دَور جتنا مختصر اُن کا ہُواجب مظفؔر بانٹنا چاہا مجھے تقدیر نے

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں

Wajood e Arz o Samaa Hai (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

خُدا حقیقی خُدا ہے تم سےچھُپے ہُوئے کا ظہور تم ہو

مَیں کیا کہوں کیا حضور تم ہوازل کا اعلان جب ہُوا تھا

جبھی تمھیں وصلِ رب ہُوا تھا

تمھارا اِسم گرامی سُن کر

زمانہ آدم نسب ہُوا تھاتمھاری ایجاد ہے تیقّن

تمھارا شاگرد ہے تمدّنتمام صُبحوں کا نُور تم ہو

مَیں کیا کہوں کیا حضور تم ہوخُدا نے اس دل پہ بھی اُتارا

صحیفہ ء آرزو تمھارا

تمھارے پَیروں سے گَرد اُڑکر

بنی ، مِری صُبح کا ستارامِری تمنّائے ہر عمل تم

مِری دُعاؤں کا ماحصل تم

مِری طلب کا غرور تم ہو

مَیں کیا کہوں کیا حضور تم ہو

تمھارے ذرّے نجوم آقا

تمھاری خلوت ہجوم آقا

مدینہ عِلم ہی نہیں ہو

ہو کائناتِ علم آقا

یقیں کی تحریک تم سے لی ہے

شعور کی بھیک تم سے لی ہے

متاعِ تحت الشّعور تم ہو

مَیں کیا کہوں کیا حضور تم ہو

نہ بندگی پھر اچھوت ٹھہری

اذان، مرگِ سکوت ٹھہری

کِسی نے دیکھا نہ تھا خُدا کو

صدا تمھاری ثبوت ٹھہری

زمیں کے محسن فلک کے محسن

مُجھ ایسے عاصی تلک کے محسن

نہ دِل نہ آنکھوں سے دُور تم ہو

مَیں کیا کہوں کیا حضور تم ہو

ہوس مجھے جتنی بار کھینچے

تمھاری رحمت حصار کھینچے

خدا کو کتنا عزیز ہوگا

جسے محمّؐد کا پیار کھینچے

تمھارے دریا سے چل کے لہریں

مری حدِ تشنگی میں ٹھہریں

مِرا جہانِ سرُور تم ہو

مَیں کیا کہوں کیا حضور تم ہو

مَیں جب سے مدحت سرا ہُوا ہُوں

جبھی سے سارا ہرا ہُوا ہُوں

مگر یہ لگتا ہے اب بھی مُجھ کو

کہ لغزشوں سےبھرا ہُوا ہُوں

ضیائے اعمال کِتنی کم ہے

خُدا کا پھر بھی بڑا کرم ہے

کرم کے پیچھے ضرور تم ہو

تیرے تیور، میرا زیور

تیرا شیوہ، میرا مسلک

مجھ کو عشق نبی، اس قدر مل گیا

جگمگائے نہ کیوں، میرا عکس دروں