رحمت کا سائبان کرم کا سحاب وہؐ
انؐ کو پڑھے بغیر ادھورےہیں سب علوم
شہر گماں میں اُلجھے ہوۓ ہرسوال کا
انؐ کی زباں میں انؐ کا خدا بولتا رہا
دہلیز مصطفیٰ کی خیرات ہر شعور
ارض و سما میں ایک بھی انؐ کی نہیں مثال
حسن و جمال لوح و قلم، جانِ حرف و صوت
شاداب ساعتوں کا یہ موسم اُنہیؐ کاہے
آنکھیں، فصیل شہر تمنا کرے قبول
دامانِ آرزو ہی کشادہ نہ تھا مرا
— Riaz Hussain Chaudhary\
