وہ بندۂ خاص خدا کے ہیں اور ان کی ساری خدائی ہے
وہ رَب کے ہیں رَب ان کا ہے جو ان کا ہے وہ رب کا ہے
وہ سخت گھڑی اللہُ غَنِیْ کہتے ہیں نبی نَفْسِیْ نَفْسِیْ
اَچھوں کا زمانہ ساتھی ہے میں بد ہوں مجھ کو نباہو تم
آجاؤ بدن میں جاں ہو کر اور دل میں رہو اِیماں بن کر
آنکھوں میں ہیں لیکن مثلِ نظر یوں دل میں ہیں جیسے جسم میں جاں
اللہ کی مرضی سب چاہیں اللہ رضا اُن کی چاہے
مالک ہیں خزانہ ٔ قدرت کے جو جس کو چاہیں دے ڈالیں
دنیا کو مبارک ہو دنیا اللہ کرے وہ مجھ کو ملیں
گو سجدئہ سر ہے ان کو منع لیکن دِل و جاں ہیں سجدہ ُکناں
وہ کعبہ ٔسر ہے یہ قبلۂ دِل وہ قبلۂ تن ہے یہ کعبہ ٔ جاں
لکڑی نے کیا ان سے شکوہ اُونٹوں نے کیا ان کو سجدہ
— Hakeem Ul Umat Mufti Ahmed Yar Khan Naeemi\
