الٰہی! میں تیری عطا مانگتا ہوں
خدا! تجھ سے تیری وِلا مانگتا ہوں
الٰہی! نہیں مانگتا مال و دولت
صحابہ کی اور اولیا کی محبت
سدا کیلئے مجھ سے راضی ہو مولیٰ!
الٰہی! نہیں چاہئے تخت شاہی
ہوس مجھ کو تاجِ شہی کی نہیں ہے
پئے ماہِ رمضاں دِکھا سبز گنبد
پرے ہی رہو اے جہاں کے نظارو!
نہ دے ایسی خوشیاں جو غفلت میں ڈالیں
الٰہی! غم ماہِ رَمضاں عطا ہو
گناہوں کے امراض نے مجھ کو مارا
مدینے میں مجھ کو شہادت عطا ہو
بچانا برے خاتمے سے بچانا
مری روح تن سے جدا ہو رہی ہے
ہے میدانِ محشر، بلا کی ہے گرمی
الٰہی! جہنم سے آزاد کر دے
خدایا! بنیں بے نمازی، نمازی
الٰہی! محمد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے شفا دے
ستاتے ہیں جو کوئی عطارؔ مجھ کو
— Muhammad Ilyas Atar Qadri\
