شعارِ ذکر خدا نہ چھوڑو، تمہارا یہ غم گُسارہوگا
اگرچہ حسنِ کسب سےتیرا مجاہدوں میں شمار ہوگا
خدا کے بندو خدا سےتم کو لگاؤ دل کا ہزارہوگا
خلیل اگر پھینکتےہیں کنکرتوفرض رمیِ جمار ہوگا
نہ چھوڑ ہرگز ادب کا دامن، اسی سے تو کامکار ہوگا
ادب جو چھوٹاتویاد رکھ تو، تجھےخبربھی نہ ہوسکے گی
گناہ گارو مدینہ جاؤ، وہاں شفاعت کی بھیک پاؤ
خدا کے بندو خدا نبی کے بلاۓ جانے پہ دوڑ آؤ
رسولؐ کےجوخلاف جاۓ، جوراہ اپنی الگ بناۓ
رسول اکرم تھے دُرِّیکتا، زخدا نےان کو نکھار ڈالا
خدا نے اَسریٰ بِعَبدِہٖ کا نظارہ معراج میں کرایا
خدا نےفرما دیا نبیؐ سے،تو ہوگامحفوظ ہرکسی سے
نبیؐ کےگھر میں طلب پہ آؤ، طعام ہوتےہی لوٹ جاؤ
شعائرِکبریا کی عظمت، دلوں کےتقوے کی ہےعلامت
خدا نے تبدیل کرکے قبلہ حبیب اکرمؐ سےیہ جتایا
جو کوئی مومن بنا ہوا ہوتو خوا کوئی معاملہ ہو
— Dr Ahmed Hambali\
