شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ
گنگناتے چلو مسکراتے چلو
شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ
آؤ مل جل کے شانہ بہ شانہ چلیں
شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ
کھوٹی قسمت بنائیں چلو ساتھ ساتھ
شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ
جشنِ میلاد ہے کیا حسیں بات ہے
شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ
عید میلاد ہےسارے دل شاد ہیں
شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ
مومنو ان کی آمد کا چرچا کرو
شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ
کاروانِ محمدؐ رکے گا نہیں
شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ
مست و بے خود ہیں سب جشنِ میلاد میں
شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ
اپنی جانوں کی پرواہ کرتے نہیں
شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ
بالیقیں ہم کو جنت میں لے جاۓ گی
شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ
مصطفیٰ کا گھرانہ سلامت رہے
شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ
قلبِ ارشدؔ کی ہے بس یہی التجا
شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ
— Muhammad Khan Qadri Humbali Arshad Habibi\