Shah e Wala Mujhe Taiba (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

شاہِ والا مجھے طیبہ بلالو

ڈیوڑھی کا اپنی کتا بنالو

صدقے میں صدقے میں صدقے بلالو

پیارے جلالو مجھے پیارے جلالو

دنیا کے جھگڑوں سے یکسر چھڑا کر

شاہِ والا مجھے اپنا بنالو

نیکوں کے صدقے میں ہم سے بدوں کو

مولیٰ نبھالو مرے مولیٰ نبھالو

ہوتے ہو تم کیوں مایوس و مضطر

دکھ درد والو سنو دکھ درد والو

دارُالشفائے طیبہ میں آؤ

اَندوہ و غم سب اپنے مٹالو

آنکھوں میں آؤ دِل میں سماؤ

حسرت زَدہ کی پیارے دُعا لو

بادِ مخالف تیز آرہی ہے

منجدھار میں ہے مولیٰ بچالو

ڈولت ہے نیا موری بھنور میں

موری َکھبریا مورے پیا لو

تائب ہوں نجدی آئب ہوں نجدی

غائب ہوں نجدی مولیٰ نکالو

یہ نوریؔ مُضطَر تیرا ثناگر

اپنے گداگر کو دَر پر بلالو

— Mustafa Raza Khan Noori\

Zamane Mein Phela Hai Noor (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

زمانے میں پھیلا ہے نور آپؐ سے

اندھیرا کٹا آپؐ ہی کے طفیل

سکوں آفریں آپؐ کا ذکر ہے

مجھے اہلِ دنیا نے ٹھکرا دیا

اسی سے ہوں میں سرفراز جہاں

زمانہ بھی اس کو بھلا دیتا ہے

مجھے بھی مدینے بلا لیجۓ

جسے لوگ کہتے ہیں انور سدید

— Dr Anwar Sadeed\

Guzre Jis Rah Se (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

گزرے جس راہ سے وہ سیِّدِ والا ہو کر

رُخِ اَنور کی تجلی جو قمر نے دیکھی

وَائے محرومیِ قسمَت کہ میں پھر اب کی برس

چمنِ طیبہ ہے وہ باغ کہ مُرغِ سِدرہ

صَرْصَرِ دَشتِ مَدینہ کا مگر آیا خیال

گوشِ شہ کہتے ہیں فریاد رَسی کو ہم ہیں

پائے شہ پر گِرے یارب تپشِ مہر سے جب

ہے یہ امّید رضاؔ کو تِری رحمت سے شہا

— Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi\

Nazar Pe Kisi Ki Nazar (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

نظر پہ کسی کی نظر ہو رہی ہے

مرے خفیہ نالوں کو وہ سن رہے ہیں

وہ طیبہ میں مجھ کو طلب کر رہے ہیں

ہوا طالب طیبہ مطلوبِ طیبہ

مدینے میں ہوں اور پچھلا پہر ہے

نئی زندگی کی وہ مے دے رہے ہیں

مدینے سے میری بلا جائے اخترؔ

— Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari\

Rusul Unhin Ka Toh Muzdah (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

رُسل اُنہیں کا تو مژدہ سنانے آئے ہیں

فرشتے آج جو دُھومیں مچانے آئے ہیں

فلک کے حور و مَلک گیت گانے آئے ہیں

یہ سیدھا راستہ حق کا بتانے آئے ہیں

یہ بھولے بچھڑوں کو رَستے پہ لانے آئے ہیں

خدائے پاک کے جلوے دِکھانے آئے ہیں

یہ قید و بندِ اَلم سے چھڑانے آئے ہیں

چمک سے اپنی جہاں جگمگانے آئے ہیں

نسیم فیض سے غنچے کھلانے آئے ہیں

یہی تو سوتے ہوؤں کو جگانے آئے ہیں

یہ کفر و شرک کی نیویں ہلانے آئے ہیں

ہزار سال کی روشن شدہ بجھی آتش

سحر کو نور جو چمکا تو شام تک چمکا

انہیں خدا نے کیا اپنے مُلک کا مالک

جو چاہیں گے جسے چاہیں گے یہ اسے دیں گے

جو گررہے تھے انہیں نائبوںنے تھام لیا

مسیح پاک نے اَجسامِ مردہ زندہ کیے

بلاوا آپ کا اب تک دیا کئے نائب

رؤف ایسے ہیں اور یہ رحیم ہیں اتنے

سنو گے لا نہ زبانِ کریم سے نوریؔ

— Mustafa Raza Khan Noori\

Shameem Zulf Nabi La Saba (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

شمیم زلف نبی لا صبا مدینے سے

یہ آرہی ہے مرے دل! صدا مدینے سے

مدینہ کہتا ہے ہمدم نہ جا مدینے سے

نسیم مست چلے دلربا مدینے سے

نسیم مست چلے دلربا مدینے سے

اٹھائو بادہ کشو! ساغر شرابِ کہن

مدینہ جانِ جنان و جہاں ہے وہ سن لیں

فضائے دھر کو گھیرا ہے جس کی موجوں نے

جہان بھر کے سکھانے کو خسروی کے اصول

بسا وہ خلد میں جو بس گیا مدینہ میں

مریض ہجر کو چین آگیا مدینہ میں

ترے کرم کے بھروسے یہ عرض کرتا ہوں

ترے کرم میں قرباں یہ حکم فرما دیں

— Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari\

Dilon Ko Yahi Zindagi (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

دِلوں کو یہی زندگی بخشتا ہے

گلستانِ دنیا کا کیا ذِکر آقا

مریضِ مَعاصی کو لے چل مَدینہ

جو واصل ہے تم تک تو واصل ہے حق تک

نماز اور روزے زکوٰۃ اور حج سب

عمل سب اَکارَت تمہارے عدو کے

محبت تمہاری محبت خدا کی

وہ کیسی ہی جھیلے مشقت ادا میں

محبت تمہاری ہے اِیمان کی جاں

کرے لاکھ دَعوائے ایمان دشمن

خدا پر بھی اِیماں اسی کو ہے حاصل

خدا کے یہاں ہے سر اَفراز اتنا

اَغِثْنَا حَبِیْبَ الْاِلٰہِ اَغِثْنَا

یہ سچ ہے بداَعمالیوں ہی نے اپنی

بہت نام لیوا ہوئے قتل و غارَت

تصوّر میں بھی جو نہ تھے وہ مظالم

نہ دیکھا تھا جو چشمِِ َگردُوں نے اب تک

چھنے مال و دولت ہوئے قتل و غارَت

لکھوکھا کئے ٹھنڈے سَفَّاکیوں سے

جو حق چاہتا ہے یہ وہ چاہتے ہیں

مگر مولیٰ اب تو سزا پاچکے ہم

نکوکار بندے ہی کیا ہیں تمہارے

نہ کیجے نظر اس کی بدکاریوں پر

جو پہلے تھے آقا غلام آج ٹھہرے

وَ مَا یَنْطِقُ عَنْ ھَوَی سے ہے روشن

انہیں کی رَسائی ہے ذاتِ خدا تک

دوعالم کو کردوں میں اس سر پہ صدقے

اگرچہ ہے مکہ کی عظمت مسلم

ہے معراجِ قسمت حضوری یہاں کی

نکو کار ہے آپ کا بد ہے کس کا

کہاں تک سہیں ہم مخالف کے طعنے

مقدر کے تم ہو مقدر تمہارا

خدا کی جو مرضی وہ مرضی تمہاری

ہے اللہ کے ہاتھ میں ہاتھ اس کا

اَنَا قَاسِمٌ سے ہے روشن جہاں میں

حبیبِ خدا ہے یہاں جلوہ فرما

بتقدیر قادِر مقدر وہ پایا

یہاں بھیک لینے نہ کیوں آئے دنیا

خدا ہی کی قدر اس نے ہر گز نہ جانی

نہ اَہلِ نظر کا بنے سجدہ گہ کیوں

اسی در کا محتاج ہے سارا عالم

یہ کون و مکاں یہ زمین و زماں سب

بنایا تجھے ایسا خالق نے تیرے

بنایا تمہیں اپنا مَظہَر خدا نے

یہ چاہت ہے محبوب تیری خدا کو

کچھ ایسا سنوارا ہے تجھ کو خدا نے

تمہارے ہی دم کی ہیں ساری بہاریں

تمہارا ہی رنگ اور تمہاری ہی بو تو

چمن ہونا سیراب و شاداب ہونا

اسی دَم سے آباد سارے جہاں ہیں

ہے زیرِ نگیں تیرے مُلکِ الٰہی

تو وہ تاجوَر ہے کہ تاجِ رَفَعْنَا

مہ و خور چمکتے دمکتے ہی نہ یوں

ستاروں کی آنکھوں میں ہے نور کس کا

— Mustafa Raza Khan Noori\

Kaaba Ke Badar ud Duja (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

کعبہ کے بَدرالدُّجی تم پہ کروروں درود

شافعِ روزِ جزا تم پہ کروروں درود

جان و دلِ اَصفیا تم پہ کروروں درود

لائیں تو یہ دُوسرا دَوسَرا جس کو ملا

اور کوئی غیب کیا تم سے نِہاں ہو بھلا

طورکوہ کلیم پہ جو شمع تھا چاند تھا ساعیر کوہ مسیح کا

دل کرو ٹھنڈا مِرا وہ کفِ پا چاند سا

ذات ہوئی اِنتِخاب وَصف ہوئے لاجواب

غایَت و عِلَّت سبب بہرِ جہاں تم ہو سب

تم سے جہاں کی حیات تم سے جہاں کا ثَبات

مَغزہو تم اورپُوست اورہیں باہرکے دوست

کیا ہیں جو بیحد ہیں لَوث تم تو ہو غَیْث اور غوث

تم ہو حفیظ و مُغِیث کیا ہے وہ دشمن خبیث

وہ شبِ معراج راج وہ صفِ محشر کا تاج

نُحْتَ فَلَاحَ الْفَلاحْ رُحْتَ فَرَاحَ الْمَرَاحْ

جان و جہانِ مسیح داد کہ دل ہے جَرِیح

اُف وہ رہِ سَنگلاخ آہ یہ پا شاخ شاخ

تم سے کھلا بابِ جُود تم سے ہے سب کا وُجُود

خستہ ہوں اور تم مَعاذ بستہ ہوں اور تم مَلاذ

گرچہ ہیں بے حد قصور تم ہو عَفُوّ و غَفور

مِہْرِ خدا نور نور دل ہے سِیَہ دن ہے دُور

تم ہو شہید و بَصیر اور میں گُنَہ پر دلیر

چھینٹ تمہاری سحر چھوٹ تمہاری قَمر

تم سے خدا کا ظُہور اُس سے تمہارا ظہور

بے ہنر و بے تمیز کس کو ہوئے ہیں عزیز

آس ہے کوئی نہ پاس ایک تمہاری ہے آس

طارمِ اعلیٰ کا عرش جس کَفِ پا کا ہے فرش

کہنے کو ہیں عام و خاص ایک تمہیں ہو خَلاص

تم ہو شِفائے مَرض خَلقِ خدا خود غَرض

آہ وہ راہِ صِراط بندوں کی کتنی بِساط

بے ادب و بد لِحاظ کر نہ سکا کچھ حِفاظ

لو تہِ دامن کہ شمع جھونکوں میں ہے روزِ جمع

سینہ کہ ہے داغ داغ کہہ دو کرے باغ باغ

گِیْسُو و قَد لام اَلف کر دو بلا مُنْصَرف

تم نے بَرَنگِ فلق جَیْبِ جہاں کر کے شَق

نَوبَتِ در ہیں فَلک خادمِ در ہیں مَلک

خلق تمہاری جَمِیل خُلق تمہارا جَلِیل

طَیْبہ کے ماہِ تمام جُملہ رُسُل کے امام

تم سے جہاں کا نظام تم پہ کروروں سلام

تم ہو جَواد و کریم تم ہو رَؤف و رَحیم

خَلق کے حاکم ہو تم رزق کے قاسم ہو تم

نافع و دافع ہو تم شافع و رافع ہو تم

شافی و نافی ہو تم کافی و وافی ہو تم

جائیں نہ جب تک غلام خُلد ہے سب پر حرام

مَظْہَرِ حق ہو تمہیں مُظْہِرِ حق ہو تمہیں

زوردِہِ نا رَساں تکیہ گہِ بے کَساں

برسے کرم کی بھرن پھولیں نِعَم کے چمن

اک طرف اَعدائے دیں ایک طرف حاسدیں

کیوں کہوں بیکس ہوں میں کیوں کہوں بے بس ہوں میں

گندے نکمّے کمین مہنگے ہوں کوڑی کے تین

باٹ نہ در کے کہیں گھاٹ نہ گھر کے کہیں

ایسوں کو نعمت کھلاؤ دودھ کے شربت پلاؤ

گرنے کو ہوں روک لو غُوطہ لگے ہاتھ دو

اپنے خطا واروں کو اپنے ہی دامن میں لو

کرکے تمہارے گناہ مانگیں تمہاری پناہ

کر دو عَدُوّ کو تباہ حاسدوں کو رُو بَراہ

ہم نے خطا میں نہ کی تم نے عطا میں نہ کی

کام غضب کے کیے اس پہ ہے سر کار سے

آنکھ عطا کیجیے اس میں ضیا دیجیے

کام وہ لے لیجیے تم کو جو راضی کرے

— Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi\

Yeh Iltamas Hai Ya Rab (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

یہ التماس ہے یا رب! حضورؐ سے اپنے

ملا نہ اب بھی ہمیں حاضری کا پروانہ

ہمارے قلب میں فاران سے ہوئی روشن

شبِ سیاہ میں جب کچھ نظر نہیں آتا

ہم اس نگاہ کی دریا دلی سے ہیں سرشار

یہ ایک تیرہ و تاریک خاکداں تھا یہاں

مسافروں نے رہ مستیم چھوڑی کیوں

دکھاۓ نامۃ اعمال کیا بھلا اپنا

— Anwar Shaur\

Farishte Jis Ke Zair Hain (Naat) | Best Naat Lyrics in Urdu | Naat Lines

فرشتے جس کے زائر ہیں مدینے میں وہ تربت ہے

بھلا دشت مدینہ سے چمن کو کوئی نسبت ہے

مدینہ گر سلامت ہے تو پھر سب کچھ سلامت ہے

مدینہ ایسا گلشن ہے جو ہر گلشن کی زینت ہے

مدینہ چھوڑ کر سیر جناں کی کیا ضرورت ہے

ہمیں کیا حق تعالیٰ کو مدینے سے محبت ہے

گدا گر ہے جو اس گھر کا وہی سلطان قسمت ہے

جو مستغنی ہوا ان سے مقدر اس کا خیبت ہے

الٰہی وہ مدینہ کیسی بستی ہے دکھا دینا

مدینہ چھوڑ کر جنت کی خوشبو مل نہیں سکتی

زمیں میں وہ محمد ہیں وہ احمد آسمانوں میں

یہاں بھی انکی چلتی ہے وہاں بھی انکی چلتی ہے

غضب ہی کردیا اخترؔ مدینے سے چلے آئے

مدینہ چھوڑ کر اخترؔ بھلا کیوں جائیں جنت کو

— Mufti Akhtar Raza Khan Qadri Azhari\